نئی دلّی: محکمۂ دفاع کی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں ( ڈی پی ایس یوز ) اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ ( ایو ایف بی ) نے کووڈ – 19 وباء کے خلاف لڑائی میں شہری انتظامیہ کی مدد کرنے کے لئے اپنا رول ادا کیا ہے ۔ وزارتِ دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمے ( ڈی ڈی پی ) کے اہم اداروں نے اپنے وسائل ، تکنیکی معلومات اور افرادی قوت کو ، اِس وائرس سے نمٹنے میں ملک کی مدد کرنے میں استعمال کیا ہے ۔ مندرجہ ذیل میں ڈی پی ایس یوز اور او ایف بی کے سائنس دانوں اور عملے کی کوششوں اور اُن کے نتائج کو پیش کیا گیا ہے :
محکمۂ دفاع کی سرکاری سیکٹر کی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹیڈ ( ایچ اے ایل ) بنگلورو نے 30 بستروں والا ایک الگ تھلگ وارڈ قائم کیا ہے ، جس میں آئی سی یو کے تین بستر شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ، 30 کمروں والی ایک عمارت کو بھی تیار کیا گیا ہے ۔ کل ملاکر ایچ اے ایل کی تنصیب میں 93 افراد کو رکھا جا سکتا ہے ۔ ایچ اے ایل نے بنگلورو میں مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے لئے 25 پی پی ای بناکر تقسیم کئے ہیں ، جو کووڈ – 19 کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ایچ اے ایل نے 160 ایروسول باکس بھی تیار کئے ہیں ، جنہیں بنگلورو ، میسور ، ممبئی ، پنے ، اتر پردیش ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
بھارت الیکٹرانک لمیٹیڈ ( بی ای ایل ) نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ہدایت پر ملک میں آئی سی یو کے لئے دو مہینے میں 30000 وینٹیلیٹرس تیار کرنے کے لئے آگے آیا ہے ۔ ان وینٹیلیٹرس کا ڈیزائن ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیار کیا گیا ہے ، جسے میسور کی میسرز اسکانرے نے بہتر بنایا ہے ، جس کے ساتھ بی ای ایل نے اشتراک کیا ہے ۔ امید ہے کہ بی ای ایل اِن وینٹیلیٹرس کی تیاری 20 سے 24 اپریل ، 2020 ء کے درمیان شروع کر دے گا ۔ عارضی پروگرام کے مطابق امید ہے کہ بی ای ایل اپریل میں 5000 یونٹ ، مئی میں 10000 یونٹ اور جون ، 2020 ء میں 15000 یونٹ تیار کر لے گا ۔ بی ای ایل ، ڈی آر ڈی او کی مدد سے اِن آلات کو ملک میں ہی تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ ( بی ڈی ایل ) پروٹو ٹائپ وینٹیلیٹرس تیار کر رہا ہے اور امید ہے کہ انہیں مئی کے پہلے ہفتے میں تیار کئے جانے سے پہلے ٹسٹ کر لیا جائے گا اور سرٹیفائیڈ کر دیا جائے گا ۔ بی ڈی ایل ، اس پروجیکٹ پر پنے کی ایک پرائیویٹ اسٹارٹ اَپس کی مدد سے کام کر رہی ہے ۔
دفاع کی پی ایس یو میسرز بی ای ایل نے بڑے پیمانے پر وینٹیلیٹر تیار کرنے کی کوششوں میں شرکت کی ہے ۔ بھارت اَرتھ موورس لمیٹیڈ ( بی ای ایم ایل ) نے میسرز اسکانرے ، میسور کے لئے 5 آلات کے 25 سیٹ تیار کئے ہیں ، جو اُن کے ذریعے تیار کئے جانے والے وینٹیلیٹرس میں استعمال ہوں گے ۔
آرڈیننس فیکٹری بورڈ ( او ایف بی ) نے ، جو ملک میں 40 آرڈیننس فیکٹریوں کی سربراہی کرتا ہے ، کووَر آلس کی سپلائی شروع کر دی ہے ، جو آئی ایس او کلاس 3 کے معیارات پر پوری اترتی ہے ۔ ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹیڈ کے 1.10 لاکھ کے آرڈر کی تیاری پورے زور و شور سے جاری ہے اور یہ آرڈر 40 دن میں مکمل کر لیا جائے گا ۔
آرڈیننس سامان بنانے والے گروپ کی پانچ فیکٹریاں ، جو کانپور ، شاہجہاں پور ، حضرت پور ( فیروز آباد ) اور چنئی میں واقع ہیں ، کوور آلس بنانے میں مصروف ہیں ۔ موجودہ پروڈکشن کی شرح 800 کوور آل یومیہ ہے ۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ اِسے بڑھا کر 1500 یومیہ کیا جائے۔ کوور آل اور ماسک کی کار کردگی کی جانچ کے لئے ، اُس نے تین مشینیں تیار کی ہیں ، جو جنوبی بھارت کے ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن ( ایس آئی ٹی آر ا ے ) کے ذریعے منظور شدہ ہیں اور انہیں معیار بر قرار رکھنے میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔
آرڈیننس فیکٹری بورڈ ( او ایف بی ) نے 5870 پی پی ای بھی تیار کئے ہیں ، جنہیں ایچ ایل ایل ،سی ایم او ، فیروز آباد کو تقسیم کیا گیا ہے اور آرڈیننس فیکٹری کے اپنے اسپتالوں میں بھی بھیجے گئے ہیں ۔
فیکٹر بورڈ نے ایک مخصوص دو میٹر کے خیمے بھی تیار کئے ہیں ، جنہیں طبی ایمرجنسی ، اسکریننگ ، اسپتال میں اضافے اور قرنطینہ کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ واٹر پروف کپڑے ، اسٹیل اور ایلومینیم کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں ۔ ان کی سپلائی پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے ۔ مختلف قسم کسے تقریباً 420 ٹینٹ اڈیشہ اسٹیٹ میڈیکل کارپوریشن ، جولی گرانٹ اسپتال ، دہرہ دون ، ڈی ایم اے ، اروناچل پردیش اور پنجاب پولیس ، چنڈی گڑھ کو بھیجے گئے ہیں ۔ او ایف بی نے وینٹیلیٹرس کی مرمت کا کام بھی شروع کیا ہے ۔ اب تک 53 وینٹیلیٹرس کی مرمت کی جا چکی ہے اور یہ تلنگانہ کے ٹی ایس آئی ایم ڈی سی کو دیئے گئے ہیں ۔
آرڈیننس فیکٹریاں فی الحال 7500 لیٹر سینیٹائزر بنا رہی ہیں ، جب کہ اُس کے پاس ایچ ایل ایل کا 28000 لیٹر سینیٹائزر کا آڈر ہے۔ ایچ ایل ایل بھارتی حکومت کے ذریعے خریداری کی مجاز ایجنسی ہے ۔ آرڈیننس فیکٹریوں نے 5148 لیٹر سینیٹائزر سپلائی کیا ہے اور مزید 15000 لیٹر سینیٹائزر سپلائی کے لئے تیار ہے ۔ اب تک او ایف بی نے 60230 لیٹر سینیٹائزر تیار کیا ہے ، جسے ایچ ایل ایل کے اندور ، بیلگاوی ، تھرو وننتھا پورم ، سینٹرل ریلوے ، ایم ای سی ایل ، ناگپور ضلع انتظامیہ ، اترا کھنڈ ، بہار ، کینٹونمنٹ بورڈ ویلنگٹن ، ڈی ایم ناگپور ، ڈی آر ایم سولا پور کے علاوہ آرڈیننس فیکٹری کے اپنے اسپتالوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ خون کی جانچ کے لئے چنئی اور کانپور میں دو مرکز قائم کئے گئے ہیں ۔
او ایف بی نے اب تک 111405 ماسک تیار کئے ہیں ، جن میں 38520 ، تین پلائی والے میڈیکل ماسک شامل ہیں ، انہیں تمل ناڈو پولیس ، فیروز آباد اور آگرہ کے ضلع سول اور پولیس حکام ، کنٹونمنٹ بورڈ شاہجہاں پور ، اترا کھنڈ سرکار ، ضلع ہیلتھ آفیسر شاہجہاں پور اور ملٹری انٹلی جنس وغیرہ کو بھیجا گیا ہے ۔