30.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ – 19 کی تازہ صورتِ حال

Urdu News

 نئی دلّی: بھارتی حکومت   پیشگی ،  سرگرم  اور  مرحلہ وار اقدامات کی پالیسی  کے ایک حصے کے طور پر   کووڈ – 19 سے بچنے ، اُس کو پھیلنے سے روکنے اور اس کے بندوبست کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں  کے ساتھ مل کر  کئی اقدامات کر رہی ہے ۔   ان اقدامات کا اعلیٰ ترین سطح پر مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور نگرانی کی جا رہی ہے ۔

          وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پورے  ملک کے پنچایت سر پنچوں  کے ساتھ بات چیت کی ۔   سر پنچوں نے لاک ڈاؤن  کے اقدامات پر عمل درآمد  کے لئے  اپنی کوششوں اور اپنے  تجربات کے بارے میں بتایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اصلی سبق بحران کے دوران حاصل ہوتا ہے اور موجودہ وقت نے ہمیں خود کفالت کا سب سے بڑا درس دیا ہے ۔ انہوں  نے پنچایتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم  کریں اور کورونا  ٹریکر ” آروگیہ  سیتو ” ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کریں تاکہ بہتر نگرانی کی جا سکے ۔

          صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن    نے   کووڈ – 19 کے بندوبست  اور تیاری کے لئے  کئے گئے  اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے  آج تمام ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کے  صحت کے  وزیروں اور صحت کے سکریٹریوں  کے ساتھ  ویڈیو  کانفرنس کی ۔  انہوں نے   اب تک  کی گئی   کوششوں کے لئے   ریاستوں  کی کوششوں کے لئے شکریہ  ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ ان اضلاع پر توجہ دیں ، جہاں ان معاملات کی تعداد زیادہ ہے یا جہاں متاثرہ افراد کی تعداد  تیزی   سے بڑھ رہی ہے  اور ان اضلاع پر توجہ دیں ، جہاں شرح اموات زیادہ ہے ۔

          ڈاکٹر ہرش وردھن نے  ریاستوں   پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے   کہ مریضوں کو وقت پر   علاج میسر ہو اور شرح اموات میں کمی ہو ، نگرانی ، گھرگھر جاکر متاثرہ افراد کی تلاش ، مریضوں کی  شروع میں ہی نشاندہی کرنے اور بہتر کلینک بندوبست پر توجہ مرکوز کریں ۔ انہوں نے صحت کے وزیروں پر زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر  ان  اقدامات کا جائزہ   لیں ، جو ڈاکٹروں اور صف اول کے صحت کارکنوں کے علاوہ کورونا   کے مریضوں کے ساتھ امتیاز کو روکنے کے لئے  کئے جا رہے ہیں ۔

          اس سے پہلے ڈاکٹر ہرش وردھن نے عالمی صحت تنظیم ، ڈبلیو ایچ او   کے تمام  ممبر ملکوں کے وزرائے   صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی  اور کووڈ – 19 کے بندوسبت کے لئے اب تک  کئے گئے بھارت کےا قدامات کے بارے میں بتایا   ۔ انہوں نے  سماج کو شامل کرنے  اور روک تھام  کی کوششوں  کے اصول پر مبنی  بھارت کی کوششوں   کے بارے میں بتایا ۔

          اب تک ملک کے  15 اضلاع  میں ، جہاں  پہلے  اس مرض سے متاثرہ  افراد تھے ، پچھلے  28 دن میں  کوئی نیا  معاملہ سامنے نہیں آیا ہے  ۔ اس کے علاوہ ، تین نئے  اضلاع اس فہرست میں شامل   ہوگئے ہیں  ۔ یہ ہیں ، چھتیس گڑھ  کے درگ اور راج  نند گاؤں  اور مدھیہ پردیش  کا  شیو پوری  ۔

          اس کے علاوہ ،  پچھلے  14 دن کے دوران 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کل  80 اضلاع  میں کوئی  نیا کیس درج نہیں کیا گیا ہے ۔

          @CovidIndiaSeva  ٹوئیٹر  ہینڈل  بھی شہریوں  کے سوالوں  کا جواب دینے کے لئے  تربیت یافتہ ماہرین کے ذریعہ بر وقت  صحت سے متعلق  معلومات فراہم کرنےمیں مدد کر رہا ہے۔

          اب تک  4748 افراد صحت یاب  ہو چکے ہیں  ۔ اس طرح  صحت یابی  کی شرح 20.57  ٖفی صد  ہو گئی ہے  ۔ کل سے 1684 نئے  مریضوں کی اطلاع ہے ۔ بھارت میں اب تک کووڈ – 19 کے مصدقہ  مریضوں  کی تعداد  23077 ہو چکی ہے  ، جب کہ مرنے والوں کی تعداد  718 ہے ۔

          کووڈ – 19 سے متعلق    تمام مصدقہ  اور تکنیکی امور ، رہنما خطوط  اور ایڈوائزری   سے متعلق  تازہ معلومات کے لئے براہ کرم  https://www.mohfw.gov.in/  رجو ع کریں  ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی معلومات  حاصل کرنے کے لئے  technicalquery.covid19@gov.in پر ای میل  کر سکتے ہیں  اور دیگر  سوالوں کے لئے  ncov2019@gov.in  پر  لاگ اِن  کریں ۔

          کووڈ – 19 سے متعلق کسی سوال کے لئے  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر  011-23978046 یا مفت ٹیلی فون نمبر 1075 پر کال کریں  ۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ – 19 سے متعلق  ہیلپ لائن نمبر  کی تفصیلات   ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronavairushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More