نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے صاحب کمال معروف فلم اداکارعرفان خان کی رحلت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
نریندر مودی نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’عرفان خان کی رحلت سنیما اور تھیٹر کی دنیا کے لیے ناقابل خسارہ ہے۔ انھیں مختلف اصناف میں اپنی ورسٹائل پرفارمنس (متنوع اداکاری) کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ میری تعزیت ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہے۔ خدا ان کی روح کو سکون عطا کر ۔‘‘