16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم جناب مودی نے شہری ہوابازی کے شعبے پر غور وخوض کرنے کے لئے جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ایسی حکمت عملییوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع اجلاس کا اہتمام کیا جس سے ہندوستانی شہری ہوا بازی کے شعبے کو زیادہ موثر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان کی فضائی حدود کو منظم انداز میں موثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے، تاکہ پرواز کا وقت کم کرکے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے اور فوجی امور کے محکمے کے تعاون سے لاگت میں کمی کرکے فضائی کمپنیوں کی بھی مدد کی جاسکے۔

 ہوائی اڈوں پر زیادہ سے زیادہ مالیا کے حصول اور اثر انگیزی  میں اضافے کی غرض سے وزارت شہری ہوابازی سے کہا گیا ہے کہ وہ  تین مہینوں کے اندر ٹینڈر کا عمل کے ذریعے مزید 6 ہوائی اڈوں کو پی پی پی کی بنیاد پر منتقلی کے عمل کو تیز کرے۔

اس موقع پر ای-ڈی جی سی اے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبے سے ڈی جی سی اے دفتر میں زیادہ شفافیت آئے گی، اور مختلف لائسنسوں/ منظوریوں سے متعلق کارروائیوں میں لگنے والے وقت میں کمی آئے گی اور اس کے نتیجے میں سبھی اسٹیک ہولڈروں کو مدد مل سکے گی۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزارت شہری ہوا بازی اور اس کے تحت آنے والے اداروں کے ذریعے کی جارہی اصلاحات معینہ وقت میں مکمل کی جائیں گی۔

اس میٹنگ میں وزیرداخلہ، وزیر خزانہ، وزیر مملکت (شہری ہوابازی)، وزیر مملکت (خزانہ) اور حکومت ہند کے مختلف اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More