نئی دہلی: ای پی ایف او کے اپنی پنشن اسکیم کے تحت 65 لاکھ پنشنرز ہیں۔ ای پی ایف او کے سبھی 135 فیلڈ دفاتر نے کووڈ-19 کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر پنشنرز کی دشواری کو دور کرنے کے لئے پیشگی 20 اپریل 2020 کے لئے پنشن کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا ہے۔
ای پی ایف او کے افسروں اور عملے نے پورے ہندوستان میں پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کی تمام نوڈل برانچوں کو 764 کروڑ بھیجنے کے لئے تمام مشکلات کا سامنا کیا ۔بینک کی سبھی برانچوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروگرام کے مطابق پنشنروں کے کھاتوں میں پنشن کی بہم رسانی کو یقینی بنائیں۔
ضرورت کی اس گھڑی میں بر وقت پنشن کی بہم رسانی کو ای پی ایف او کی طرف سے سب سے اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے، تاکہ کووڈ-19 کے بحران کے دوران پنشنرز کی مشکل وقت میں مددہوسکے۔