نئی دہلی: سینٹرل ویجلینس کمشنر سنجے کوٹھاری نے اپنا نیا چارج سنبھالنے کے بعد عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے علاوہ وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی۔اس سے پہلے جناب سنجے کوٹھاری صدر جمہوریہ کے سیکریٹری تھے۔
جناب کوٹھاری نے ڈاکٹر جتندر سنگھ کو بتایا کہ بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کے تحت سینٹرل ویجیلنس کمیشن کےدائرہ اختیار کو بڑھا دیا گیا ہے اوراس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کو شامل کرلیا گیا ہے۔