نئی دہلی، وزارت ریلوے نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ کی صلاح و مشورے سے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی ریلوے کے تحت ریل گاڑی خدمات کو یکم جون 2020 سے مزید جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔
بھارتی ریلوے منسلکہ ضمیمہ کے مطابق فہرست بند 200 مسافر خدمات کا آپریشن بھی شروع کرے گی۔ یعنی 200ریل گاڑیاں چلائے گی۔ یہ ریل گاڑیاں یکم جون 2020 سے چلیں گی اور ان تمام ریل گاڑیوں کے لئے ٹکٹ کی بکنگ 21؍مئی 2020 کو صبح 10بجے سے شروع ہو جائے گی۔
یہ خصوصی خدمات ان شرمک ریل گاڑیوں کے علاوہ فراہم کرائی جائیں گی، جو یکم مئی سے چلائی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 12مئی 2020 سے چلائی جانے والی خصوصی اے سی ریل گاڑیاں (30ریل گاڑیاں)، علیحدہ سے چلتی رہیں گی۔
دیگر ریگولر مسافر خدمات، جن میں تمام تر میل ؍ ایکسپریس، مسافر اور مضافاتی خدمات شامل ہیں، تا حکم ثانی منسوخ رہیں گی۔
ٹرین کا ٹائپ: ریگولر ریل گاڑیوں کے طرز پر خصوصی ریل گاڑیاں۔
یہ ریل گاڑیاں اے سی اور غیر اے سی درجات سمیت کلی طور پر ریزرو ہوں گی۔ جنرل (جی ایس)، سواری ڈبے ایسے ہوں گے، جن کے اندر بیٹھنے کے لئے بھی ریزرو سیٹ ہوگی۔ اس ریل گاڑی میں کوئی غیر ریزرو کوچ نہیں ہوگا۔
ان گاڑیوں کا کرایہ نارمل ہوگا اور جنرل سواری ڈبوں کے لئے یہی نارمل کرایہ لگے گا۔ چونکہ یہ گاڑی ریزرو ہوگی، لہذا سکنڈ سیٹنگ کرایہ وصول کیا جائے گا اور ہر مسافر کو سیٹ فراہم کی جائے گی۔
وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کے مطابق مسافروں کی نقل و حمل اور مسافروں کو لے جانے والی موٹرگاڑی کا ڈرائیور جو مسافروں کو ریلوے اسٹیشنوں تک لانے اور لے جانے کا فریضہ انجام دے گا، اُسے کنفرم ای-ٹکٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔
Link of Annexure
ضمیمے کا لنک