نئی دہلی، حکومت مغربی بنگال کے آفات بندوبست اور سول ڈیفنس محکمہ میں پرنسپل سکریٹری سے اضافی ٹیموں کی تعیناتی کے لئے تحریری درخواست موصول ہونے پر این ڈی آر ایف کی 10 اضافی ٹیموں کا انتظام کرنے کے بعد انھیں جلد از جلد مغربی بنگال کے باہر واقع این ڈی آر ایف مقامات یا مراکز سے روانہ کیا جارہا ہے۔ ان ٹیموں کے آج دیر رات تک کولکاتہ پہنچ جانے کا امکان ہے۔
فی الحال این ڈی آر ایف کی 26 ٹیمیں مغربی بنگال سے گردابی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مختلف خدمات کی بحالی سے متعلق کاموں کے لئے تعینات ہے۔ 10 اضافی ٹیموں کی تعیناتی سے گردابی طوفان امفان سے متاثرہ مغربی بنگال کے 6 اضلاع میں این ڈی آر ایف کی کل 26 ٹیموں کی تعیناتی یقینی ہوجائے گی۔