15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم اور ابو ظہبی کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر   گفتگو کرتے ہوئے  یو اے ای کی حکومت  اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے ۔

          دونوں لیڈروں نے  کووڈ – 19 عالمی وباء کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان  موثر تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے  یو اے ای میں   بھارتی شہریوں کی مدد کے لئے  ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ۔

          وزیر اعظم نے  ولی عہد  ، شاہی خاندان  اور یو اے ای کے عوام کی  اچھی صحت اور تندرستی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا  اظہار کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More