نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ جناب اجیت جوگی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جناب اجیت جوگی جی عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے ۔ ان کے اس جذبے نے انہیں ایک افسر اور ایک سیاسی لیڈر کے طور پر سخت محنت کا حوصلہ دیا ۔ انہوں نے غریبوں ، خاص طور پر قبائلی برادیوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے سخت محنت کی ۔ ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے ۔ ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت ۔