نئیدہلی: نیشنل فرٹیلازرس لمٹیڈ – این ایف ایل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ ) جناب وریندرناتھ دت نے آج کمپنی کے چیئر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر کا اضافی عہدہ سنبھال لیا ہے۔جناب دت اکتوبر 2018 سے ڈائریکٹر ( مارکیٹنگ ) کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں۔
جناب دت کے پاس فرٹیلائزر کی صنعت کے علاوہ اہم مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ای ) مثلاََ جی اے آئی ایل اور اواین جی سی کے ساتھ 35 سال سے زائد کا وسیع پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔ نیشنل فرٹیلائزرس لمٹیڈ ( این ایف ایل ) میں شمولیت اختیار کرنےسے قبل وہ جی اے آئی ایل ( انڈیا ) لمٹیڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے ، جہاں انہوں نے کارپوریٹ حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے علاوہ کمپنی کے کل ہند مارکیٹنگ آپریشن کو دیکھنے کے فرائض انجام دئے ۔وہ بورڈ آف مہانگر گیس لمٹیڈ ، ممبئی میں بھی ڈائریکٹرکے عہدے پرفائز رہ چکے ہیں ۔
جناب دت 1995 میں جی اے آئی ایل جوائن کرنے سے قبل او این جی سی کے ساتھ دس برس تک وابستہ رہے تھے۔
نیشنل فرٹیلائزرس لمٹیڈ ( این ایف اے ) کے ڈائریکٹر ( مارکیٹنگ) کی حیثیت سے کمپنی کے کھادوں کی فروخت میں پائیدار ترقی کا سہرا جناب دت کے سر ہے۔انہوں نے کمپنی کے کھادوں کی فروخت کو 18-2017 میں 43 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھاکر 20-2019 میں 57 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچادیا ۔ ا س طرح سے پچھلے دو برسوں میں 32 فیصدکا اضافہ درج کیا گیا۔اس مدت کے دوران این ایف ایل نے کھادوں کی صنعت میں ملک گیر سطح پر اپنی جگہ حاصل کرلی ہے ۔