25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سوامی وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ سوامی وویکانند ایک محب وطن سنت ، ایک عظیم مفکر اور ایک مثالی خطیب تھے جنہوں نے ہندوستان میں قوم پرستی کے جذبے کو نہ صرف تقویت بخشی بلکہ پوری دنیا کو ہندوستانی ثقافت کے اقدار سے بھی مالا مال کیا۔ آج ان کی برسی پر سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ، “تعلیم ، عالمگیر بھائی چارہ اور ازخود بیداری کے بارے میں سوامی وویکانند کے افکار کی موزونیت آج بھی اٹوٹ ہے‘‘۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ “سوامی وویکانند کو ہندوستان کی نوجوان طاقت کی صلاحیتوں پر بڑا اعتماد تھا”۔ “ان کا ماننا تھا کہ صرف نوجوان ہی صحیح سمت فراہم کرسکتے ہیں اور آنے والے وقت میں قوم کو بااختیار بنا سکتے ہیں‘‘۔ جناب امت شاہ نے کہا۔ “آج بھی وویکانند جی کے اصول اور ان کے خیالات نوجوانوں کو قوم کی خدمت کی طرف مسلسل راغب کر رہے ہیں۔” جناب امت شاہ نے کہا ، “میں ان کی برسی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More