16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

3 ممالک کے سفرا حضرات نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج نیوزی لینڈ، برطانیہ اور ازبیکستان کے مشن کے سربراہان سے ان کی سفارتی اسناد قبول کیں۔  ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے، جب راشٹرپتی بھون کے اندر سفارتی اسناد پیش کرنے کی رسم کووڈ-19 وبائی مرض کے پس منظر میں ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ادا کی گئی ہے۔ مشن سربراہان، جنہوں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں، ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:

1        عالی جناب ڈیوڈ پائن، نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر

2        عالی جناب سرفلپ باٹن، برطانیہ کے ہائی کمشنر

3        عالی جناب اخاطوف دلشاد خمیدووچ، جمہوریہ ازبیکستان کے سفیر

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرکووند نے سفرا حضرات کو ان کی تقرری پر گرم جوشانہ مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان تمامتر تینوں ممالک کے ساتھ گہرے تعلقات کا حامل ہے اور اسے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ان تینوں ممالک کے ساتھ عالمی معاملات میں مشترکہ نظریہ رکھتا ہے۔  صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عالمی تعاون میں اضافہ کیا جائے، تاکہ کووڈ-19 کے وبائی مرض سے موثر طور پر نمٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وبائی مرض کو شکست دینے کی جاری بین الاقوامی کوششوں میں سرفہرست ہے۔  تینوں ممالک کے ساتھ فعال خارجی تعلقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے زور دے کر کہا کہ 2021-22 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر، بھارت کو توقع ہے کہ وہ امن عالم اور خوشحالی کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More