16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کابینہ کے ذریعے لیے گئے فیصلوں کا خیرمقدم کیا، وزیراعظم جناب نریندر مودی کے تئیں اظہار تشکر

Urdu News

نئی دہلی، وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کا یہ عزم کہ کورونا وبائی مرض کے دوران کوئی بھی فرد بھوکا نہ رہے، قابل ستائش ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے وزیراعظم کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کابینہ میٹنگ میں لیے گئے اس فیصلے کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے، جس کے تحت پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کی توسیع ماہ نومبر تک کے لیے کردی گئی ہے، اس سے کروڑوں نادار افراد کو راشن فراہم ہوگا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران وزیراعظم نے فیصلہ لیا تھا کہ اجولا یوجنا کے تحت 3 مہینوں کے لیے نادار خواتین کو 3 مفت سلنڈر فراہم کرائے جائیں۔ متعدد کنبے ان تین سلنڈروں کی سہولت سے استفادہ نہیں کرسکے اور اس کے پیش نظر اسکیم کی توسیع ماہ ستمبر تک کے لیے کردی گئی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اس سے 7 کروڑ اور 40 لاکھ خواتین مستفید ہوں گی۔

جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ آج کابینہ نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت شہری نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے قابل استطاعت کرایے کی رہائش گاہوں کی کمپلیکس کو بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔ مودی حکومت کے اس تاریخی فیصلے کے ساتھ شہروں میں تعمیر کردہ پی ایم اے وائی فلیٹ نسبتا سستی کرایہ شرحوں پر نقل مکانی کرکے آنے والے مزدوروں کو دستیاب ہوں گے۔ وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے اس فیصلے کے لیے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا، جس سے سب کے لیے رہائش گاہوں کی فراہمی کے نصب العین کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ‘سب کا ساتھ- سب کا وشواس’ کے اپنے اصول اور عہد بندگی پر ازسر نو زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے ایک ازحد اہم اسکیم کی توسیع کی ہے، جو چھوٹے کاروباریوں کے کاز کو حمایت فراہم کرے گی۔ ای پی ایف کھاتوں میں دیا جانے والا زرتعاون ماہ اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آج کی کابینہ میٹنگ میں لیا گیا ہے۔مودی حکومت کا فیصلہ چھوٹے کاروبار کرنےو الے تقریبا 72 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچائے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کابینہ نے 100 ہزار کروڑ روپے کے بقدر کے زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کو منظوری دی ہے، جو زرعی شعبے کو مستحکم بنائے گا اور اس سے دیہی بھارت کی ہمہ گیر ترقی کے تئیں مودی جی کی عہد بندگی کا اظہار ہوتاہے۔ اس سے دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو زبردست تقویت حاصل ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More