17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مستقبل کے اس اہم پروجیکٹ سے آتم نربھر بھارت کے مودی حکومت کے وژن کو تقویت حاصل ہوگی: جناب امت شاہ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایشیا کا سب سے بڑا ‘750 ایم ڈبلیو ریوا سولر پروجیکٹ’ قوم کے نام وقف  کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

جناب امت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مستقبل کے اس اہم پروجیکٹ سے آتم نربھر بھارت کے مودی حکومت کے وژن کو تقویت حاصل ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ریوا سولر پروجیکٹ سے 2022 تک 175 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کا ہدف حاصل کرنے کے بھارت کے عزم  کی توثیق ہوتی ہے۔

‘سات سو پچاس میگاواٹ (ایم ڈبلیو) ریواسولر پروجیکٹ’ کا وقف کیا جانا مستقبل میں توانائی کی مسلسل فراہمی کے معاملے میں بھارت کو خود انحصار بنانے کے سلسلےمیں ایک اور قدم ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 نومبر 2015 کو پیرس، فرانس میں اقوام متحدہ کی  آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق فریقوں کی کانفرنس (سی او پی-21) کے 21ویں اجلاس میں انٹرنیشنل سولر الائنس کی شروعات کی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More