16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

26اور27جولائی ، 2020کی درمیانی شب میں راجستھان اورگجرات کے 10اضلاع میں 37مقامات پرٹڈی کنٹرول مہمات چلائی گئیں

Urdu News

نئی دہلی، راجستھان کے 9ضلعوں  جیسلمیر ، بائی میر ، جودھ پور، بیکانیر ، چورو ، ناگور ، جھجھنو، ہندمان گڑھ اور شری گنگانگر میں 36مقامات پراور گجرات کے کچھ ضلع میں ایک مقام پر 26اور 27جولائی ، 2020کی درمیانی شب میں ٹڈی سرکل دفاتر(ایل سی او) نے ٹڈیوں کے دل اور پتنگوں پر قابوپانے کے لئے ٹڈی کنٹرول مہمات چلائیں ۔

آج 27جولائی ، 2020راجستھان کے جیسلمیر ، بائمیر، جودھ پور، بیکانیر، چورو ، ناگو، جھنجھنو ، ہنومان گڑھ اور شری نگر اورگجرات کے کچھ ضلع ضلع میں ایک جگہ پرنابالغ  گلابی ٹڈیوں ، بالغ پیلی ٹڈیوں اور یا پتنگوں کے جھنڈسرگرم ہیں ۔

راجستھان ، مدھیہ پردیش ، پنجاب ، گجرات ، اترپردیش اورہریانہ ریاستوں میں ٹڈی سرکل دفاتروں ( ایم سی او) نے 11اپریل ، 2020سے شروع کرکے 26جولائی 2020تک کل 214642ہیکٹیئررقبے  میں ٹڈ ی کنٹرول مہم کا م پوراکیاہے ۔ راجستھان ، مدھیہ پردیش ، پنجاب ، گجرات اور اترپردیش ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، اترکھنڈ اور بہارمیں ریاستی  سرکاروں کے ذریعہ 26جولائی ، 2020تک کل 214130ہیکٹیئررقے میں ٹڈی کنٹرول   کے کام انجام دیئے  گئے ہیں ۔

گجرات ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، بہار اور ہریانہ میں فصلوں کو کوئی زیادہ نقصان نہیں  ہواہے ۔ حالانکہ راجستھان کے کچھ اضلاع میں کچھ فصلوں  کو معمولی نقصان پہنچاہے ۔

ابھی کیڑےکش دواوں کا چھڑکاو کرنے والی موٹرگاڑیوں کے ساتھ 104مرکزی کنٹرول پارٹیوں کو راجستھان اورگجرات ریاستوں میں تعینات کیاگیاہے اور ٹڈی کنٹرول کاموں میں مرکزی سرکارکے 200سے زائد کارکنان لگے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، راجستھان میں بائمیر ، جیسلمیر ، بیکانیر ناگواورفولادی ضلع میں اونچے پیڑوں اور درگم علاقے میں موجود ٹڈیوں کوکیڑے کش  چھڑکاو کے ذریعہ مارنے کے لئے 15ڈرونوں کے ساتھ 5کمپنیوں کو تعینات کیاگیاہے ۔ درج فہرست ریگستانی علاقوں میں   ضرورت کے مطابق استعمال کے لئے راجستھان میں ایک بیل ہیلی کاپٹرتعینات کیاگیاہے ۔ بھارتی فضائی افواج  میں بھی ایم آئی ۔ 17ہیلی کاپٹرکی مدد سے ٹڈی مخالف آپریشن کا اہتمام کررہی ہے ۔

21جولائی ، 2020کو خوراک اورزراعت سنگٹھن کے ذریعہ جاری ٹڈی اسٹیٹس اپ ڈیٹ سے اشارہ ملتاہے کہ آنے والے ہفتوں میں ہارن آف افریقہ سے ٹڈیوں کے جھنڈکے ہجرت سفرکا خطرہ بناہواہے ۔ صومالیہ میں ، ٹڈیوں کے جھنڈاترسمت کی جانب ہوتے ہوئے مشرقی کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اس مہینے کے باقی دنوں کے دوران کچھ محدود تعداد میں یہ جھنڈ بحرہند میں بھارت ۔ پاکستان سرحد کی جانب جاسکتے ہیں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001DWAD.jpg

1- راجستھان میں جودھ پور کے دیچومیں مردہ پڑے پتنگے

2-راجستھان میں ہنومان گھڑھ کے نوہر میں ایل ڈبلیو اور آپریشن

3-راجستھان میں ہنومان کے نوہرمیں ایل  ڈبلیو او کے ذریعہ کیڑے کش چھڑکاو آپریشن

4-راجستھان میں ہنومان کے نوہرتحصیل  میں کھوئیاں گاوں ایل ڈبلیو اورآپریشن

5-راجستھان کے جودھ پور ضلع میں تحصیل باپنی کے پناسور گاوں میں ڈرون آپریشن

6-راجستھان میں جودھ پور میں تحصیل تیواری میں گرام گیلو میں کھائی میں پھنسے پتنگے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More