صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جنم اشٹمی کے موقع پر بھارت اور بیرون ملکوں میں رہ رہے سبھی ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے ایک پیغام میں کہا کہ جنم اشٹمی کےمقدس موقع پر میں سبھی ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بھگوان شری کرشن ہمیں ایک ایسے معاشرہ کی تشکیل کے لئے تحریک دیتے ہیں جو حساس اور ہمدردی ومحبت پر مبنی ہوں۔ کرم یوگ کے اپنے پیغام میں انہوں نے نتیجے کی فکر کیے بغیر کرم (عمل) کرنے پر دھیان دینےکی اپیل کی ہے۔ یہ جذبہ ہمارے سبھی کورونا جانبازوں کے کام میں جھلکتا ہے جو کووڈ-19 کے خلاف ہماری لڑائی میں اگلی صف میں رہ کر کام کررہے ہیں۔
یہ تہوار مناتے ہوئے آئیے ہم سبھی اپنی زندگی اور انسانیت کی بہتری کے لئے بھگوان کرشن کی قیمتی تعلقات پر عمل کرنےکا عہد کریں۔