22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تقریباً 16 لاکھ مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہندوستان کی صحتیابی کی شرح تقریباً 70فیصد ہوگئی

Urdu News

گھیرابندی کی مؤثر حکمت عملی جارح اور جامع ٹیسٹنگ کے کامیاب نفاذ کےساتھ دیکھ بھال کے جامع معیار پر مبنی سنگین مریضوں کے معیاری طبی بندوبست کےسبب مریضوں کے صحتیابی کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ صحتیابی کی شرح آج تقریباً 70فیصد ہوگئی۔

زیادہ سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے اور اسپتالوں سے چھٹی ہونے اورگھر میں آئیسولیشن (ہلکے اور اوسط درجے کےمریضوں کےمعاملے میں) سے صحتیابی کی کُل شرح بڑھ کر 1583489 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اسپتالوں سے چھٹی دے دیے گئے کووڈ-19 کے 47746 مریض بھی شامل ہیں۔

ملک میں فعال معاملوں کی کُل تعداد 639929 ہے جو کُل پازیٹیو معاملوں کی صرف 28.21 فیصد ہے۔ یہ  مریض سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔ صحتیابی کی شرح میں لگاتار اور مسلسل بڑھوتری ہونے سے صحتیاب ہوئے مریضوں اور فعال کووڈ-19 معاملوں کے درمیان فرق لگ بھگ 9.5 لاکھ ہوگیا ہے۔ ہندوستان کی ٹیسٹ ، ٹریک، ٹریٹ حکمت عملی سے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس لئے صحتیابی فیصد اور فعال معاملوں کے فیصد میں فرق دن بہ دن بڑھ رہاہے۔

WhatsApp Image 2020-08-11 at 10.25.54.jpeg

اسپتالوں میں بہتر اور مؤثر طبی علاج پردھیان دیے جانے، فوری اور وقت پر مریضوں کو اسپتال میں لانے کیلئے ایمبولینسوں کی نان انویسٹیو، بہتر اور جامع خدمات کے استعمال سے کووڈ-19 مریضوں کا بندوبست کرنے میں مدد ملی۔ اس کے نتیجے میں کووڈ معاملے میں اموات کی شرح (سی ایف آر) عالمی اوسط کے مقابلے میں کم رہی۔ یہ شرح آج 2فیصد سے گھٹ کر 1.99 فیصد پر آگئی ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ایڈوائزری  کے بارے میں تمام مصدقہ ،مستند اور تازہ ترین معلومات کیلئے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ یہاں جائیں: https://www.mohfw.gov.in/   اور @MoHFW_INDIA /

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19@gov.in پر اور دیگر سوالات ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کا جواب جاننے کیلئے براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےہیلپ لائن نمبرات کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More