اطلاعات ونشریات کےمرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ کے دفتر میں تین سال پر ایک کتاب کے ای ورژن ‘‘کنیکٹنگ، کمیونیکیٹنگ، چینجنگ’’ کااجراء کیا۔ ای۔ بُک کا اس کے کافی ٹیبل ورژن پرنٹ کے ساتھ اجراء کیا گیا جس کا اجراء وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کیا۔ یہ پروگرام نئی دہلی میں نائب صدر جمہوریہ ہند کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا۔
پبلی کیشن ڈویزن کے ذریعے شائع کی گئی 250 سے زائد صفحات کی کتاب میں ہندوستان اور بیرون ملک نائب صدر جمہوریہ کے سفر سمیت ان کی متنوع سرگرمیوں کا الفاظ اور تصاویر کے ذریعے احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں کسانوں، سائنسدانوں، ڈاکٹروں،نوجوانوں، منتظموں ، صنعتی لیڈروں اور فنکاروں کے ساتھ ان کی بات چیت کی جھلک ہے۔
اس کتاب میں نائب صدر جمہوریہ کے بیرون ملک کے اسفار، عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت اور مختلف ملکوں میں ہندنژاد افراد سے ان کے خطاب سے متعلق پروگراموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ای۔ کتاب کا اجراء کرتے ہوئے جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ کتاب، بات چیت کے ذریعے لوگوں سے جڑنے اور بدلتے ہندوستان کے بارے میں ہے اور کتاب کا یہ تیسرا ایڈیشن ان طلباء کے لئے خزانہ ہے جو نائب صدر جمہوریہ کی تقریروں کی اتباع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تقاریر افکار و خیالات اور جذبات سے بھری ہوتی ہیں اور ان کی تقریروں میں زبان کا ایک منفرد بہاؤ ہوتا ہے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر نے کافی ٹیبل بُک اور اس کے ای ورژن کی اشاعت کیلئے پبلی کیشن ڈویزن کو بھی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ خطابت ایک فن ہے۔ نائب صدر جمہوریہ اپنے دل سے بولتے ہیں اور ان کی تقریریں ان کے خیالات اور جذبات کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھی کتاب ایسابڑا تحفہ ہے جو ایک نسل دوسری نسل کو دے سکتی ہےاور قارئین اس کتاب کو بار بار پڑھتے رہیں گے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے اس ایڈیشن کو لانے کیلئے اطلاعات ونشریات کی وزارت کا شکریہ ادا کیا جسے نائب صدر جمہوریہ کے طور پر نام دیا گیا ہے۔ جس نے لگاتار 3سی کنیکٹنگ، کمیونیکیٹنگ، چینجنگ کاراستہ طے کیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ان کے مشنوں اور نتائج کو بنیادی طور پر بیان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ایک مصروف عوامی زندگی تھی جس کے بعد کورونا کے سبب سست روی آئی۔ پہلے مرحلے میں تقریباً ماہانہ 20 عوامی میٹنگیں ہوئیں۔ انہوں نے 14 کنووکیشن سے خطاب کیا اور تقریباً 70 عوامی پروگراموں میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بنیادی طور پر کسانوں، نوجوانوں، سائنسدانوں، ایڈمنسٹریٹروں، صنعتی لیڈروں، ڈاکٹروں اور ہندوستانی برادریوں کے ساتھ بات چیت کی۔
شکریے کے کلمات ادا کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ یہ کتاب سماج کے تمام طبقات کو تحریک دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبلی کیشن ڈویزن صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کی تقاریر کو ہر سال ریکارڈ کرنے کیلئے انتھک کوشش کرتا ہے اور ان تقریروں کو آن لائن اور آف لائن میڈیم کے ذریعے مستقبل کی نسلوں کیلئے مہیاکرتا ہے۔ جناب کھرے نے کافی ٹیبل بک کی اشاعت کیلئے ان کی کوششوں کیلئے پبلی کیشن ڈویزن کو مبارکباد دی۔
یہ کتاب فزیکل اور آن لائن میڈیم دونوں کےذریعے فروخت کے دستیاب ہوگی۔ پی۔ بُک کی قیمت 1500 روپئے یہ کتاب پبلی کیشن ڈویزن کے فروخت مراکز اور ملک بھر میں اس کے مجاز ایجنٹوں اور بھارت کوش پورٹل کے ذریعے اور پبلی کیشن ڈویزن کی ویب سائٹ سے خریدی جاسکتی ہے۔ اس کی قیمت 1125 روپئے (پی۔ بک کی لاگت کا 75فیصد) ہے۔ یہ کتاب سرکردہ ای۔ کامرس پلیٹ فارم، آمیزن ڈاٹ اِن اور گوگل پلے بک دستیاب ہوگی۔
پی بک کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں:
http://www.publicationsdivision.nic.in/index.php?route=product/product&product_id=3693
ای۔ بک کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں:
https://www.publicationsdivision.nic.in/index.php?route=product/product&product_id=3694
گوگل بُک لنک: