نئی دہلی، اے ٹی ایل اے آئی موڈیولز کے ذریعے مصنوعی ذہانت کو اسکولوں تک لے جانے کے لیے ایک منفرد پہل کے کامیاب آغاز کے بعد اٹل اختراعی مشن ، نیتی آیوگ نے نیسکوم کی اشتراک سے بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر طلبا کے لیے اے ٹی ایل مصنوعی ذہانت اے آئی (اسٹیپ اپ ) موڈیول کا آغاز کیا ہے تاکہ ملک بھر میں اسکولوں کے اندر مصنوعی ذہانت کی تعلیم اور اختراع کو اگلے سطح تک لے جایا جا سکے۔
یہ موڈیول انڈیان کلاس رومز کے کیے لیے اے آئی کو لانے میں ایک اگلا قدم ہے اور اس سال فروری میں شروع کیا گیا اے آئی پر مبنی موڈیول کا ایک جانشین ہے۔ اے آئی اسٹیپ اپ ماڈیول ان لوگوں کو اپنے آپ ایڈوانس موڈیول سیکھنے کا ایک جامع سیٹ فراہم کرتا ہے جو اے آئی پر مبنی ماڈیول کے ذریعے اے آئی ڈسپلین کی بنیادوں سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد اپنے علم کی بنیاد کو وسیع کرنے کے خواہش مند ہیں۔
ہینڈس آن پروجیکٹ اور سرگرمیوں کے ذریعے اس نئے آغاز کے ساتھ اسٹیپ اپ ماڈیول اے آئی کو گہرائی سے سمجھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، جو اصلی دنیا میں اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ یہ ماڈیول ایک پرکشش گرافیکل طریقے سے تیار کیا گیا ہے جو دیہی اور شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام طلبا کے لیے لازمی ہے۔
دریں اثناء اسٹیپ اپ ماڈیول کو کسی سابقہ نالج کی ضرورت نہیں ہے اور بین سرگرمی ٹولس اور سرگرمیوں کے بنیادی استعمال سے طلبا کے لیے سوچ شروع کی گئی ہے، تاکہ ان کی توجہ کو یکجا کیا جا سکے۔ اس ے بھی زیادہ اس ماڈیول کا مقصد یہ ہے کہ آنے والے سالوں میں مواقع پیدا کیے جائیں اور طلبا کو چیلنج کیا جائے۔ اس سے طلبا تبدیلی بننے والے بن سکیں اور اختراع کی مشعل لے جانے والے بن سکیں۔ اسکول کے طلبا کے لیے مصنوعی ذہانت شروع کرنے کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت اسٹیپ اپ موڈیول اس ملک کا مستقبل ہے کیونکہ یہ اس کا ہدف نوجوان ہیں۔ حقیقت میں آج 74ویں یوم آزادی کی سالگرہ کے موقعے پر اس کا آغاز کافی اہمیت رکھتا ہے اور مجھے اس اے ٹی ایل اے آئی اسٹیپ اپ ماڈیول کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو اس ملک کے طلبا کے لیے اے آئی ایم کے ذریعے نیتی آیوگ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ اے آئی ہمارے بچوں کے لیے واقعی ایک مستقبل ہے اور انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم اور نیسکوم کے ذریعے صحیح، منفرد کوشش ہے۔
انہوں نے نوجوان بھارت سے اپیل کی کہ وہ مثبت طریقے سے لے اور قیمتی حل تیار کرنے کے لیے اس ماڈیول کو کھوجیں جو ملک کو صحیح معنی میں آتم نربھر بھارت بننے کا راستہ ہموار کرے گا۔
ورچول طور پر اس اے آئی ماڈیول کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر اٹل انوویشن جناب آر رمنن نے کہا کہ یہ اپنے قسم کی پہلی صنعتی سرکاری تعلیمی پہل ہے جسے طلبا کی طرف سے زبردست رد عمل حاصل ہوا ہے اور اب اے آئی ایم، نیتی آیوگ اور نیس کوم اپنا اسٹیپ اپ ماڈیول کو شروع کرنے پر فخر ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیس کوم کی صدر دیبجانی گھوش نے کہا کہ اے آئی اور روبوٹکس ، جیسی تیز ، جدید ٹکنالوجی نے تعلیم سمیت تمام صنعتوں کو سمو لیا ہے۔ جبکہ دنیا اختراع کے ساتھ تبدیلی لاتی ہے۔ یہ بڑی دلچسپی کی بات ہے کہ کس طرح ہمارے ملک کے نوجوان مطالعہ کے ڈیجیٹل طریقہ کار کے لیے بڑی دلچسپی اور شوق دکھا رہے ہیں اور اس میں مصنوعی ذہانت کو اپنا رہے ہیں۔
یہ موڈیول شہریوں کی صلاحیت سازی میں بھارت سرکار کی طرف سے ایک اہم قدم ہے۔ اے آئی اسٹیپ اپ ماڈیول ملک بھر کے تمام طلبا کے لیے دستیاب ہوگا اور https://aim.gov.in/Lets_learn_AI_StepUp_Module.pdf پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
آج جو ورچولی طور پر اے آئی اسٹیپ اپ ماڈیول کا آغاز کیا گیا اس میں اے آئی ایم، نیتی آیوگ، نیس کوم ، صنعتی پارٹرنرس اور اکیڈمیا کے افسروں نے شرکت کی۔