16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خوانچہ فروشوں کی روزی روٹی کے مجموعی تحفظ میں پولیس فورس اور میونسپلٹیوں کا اہم رول:ہر دیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی: ریاستی سرکاروں کےمکانات اور شہری ترقی کے وزیروں، چیف سکریٹریوں، اسٹریٹ میونسپل سکریٹریوں، ڈی جی پی، میونسپل کمشنروں ، کلکٹرس، ضلع مجسٹریٹ اور دیگر فریقوں کے ساتھ ایک میٹنگ کےدوران پی ایم سوا ندھی اسکیم کاجائزہ لیتے ہوئے مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیرمملکت آزادانہ چارج جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  آج ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسٹریٹ وینڈرس یعنی بازاروں میں خوانچہ لگانے والوں کے تئیں اپنے تمام ماتحت افسروں میں احساس کا جذبہ پیدا کریں۔اسٹریٹ وینڈرس جو پہلے ہی حاشیہ پر ہیں اور اپنی بقا کو بچانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ، سے کسی قسم کی رشوت یا کسی بھی شکل میں انہیں ہراساں کیا جانا ایک ظلم سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ وینڈر کی گردن پہلے ہی قرض میں ڈوبی ہوئی ہے۔لہذا  وہ  زیادہ شرح سود پر قرضے دینے والوں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں  اور  وہ  پہلے ہی سے  روزانہ  کی زندگی کے لئے جوجھ رہے  ہیں ۔ ایسے میں غریب ریہڑی پٹری والوں کا ٹھیلہ پلٹ دینا یا ان سے رشوت مانگنا یا انہیں دیگر طریقہ سے ہراساں کرنا، ان کے ساتھ ظلم کرنے کے برابر ہے۔اسی طرح جب بھی ان کے خلاف ہراساں کئے جانا کا ایک بھی معاملہ پیش آتا ہے تو سرکار کی طرف سے  وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے  کسی مثبت  قدم اٹھائے جانے کی امید کرتا ہے ایسے واقعہ ان کے لئے ایک بڑے جھٹکے کے برابر ہوتے ہیں۔ اس   ورچول میٹنگ میں ایم او ایچ یو اے میں سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا ، داخلہ سکریٹری جناب اجے بھلا اور ملک بھر کے سینئر افسران  بھی موجود تھے۔

پی ایم سوا ندھی اسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی قرض کے جال سے ریہڑی پٹری والوں کو نجات دلانے کے لئے پہلی بار ایک سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت پی ایم سوا ندھی مستفیدین کی سماجی اقتصادی پروفائل حاصل کرنے کی اسکیم تیار کرنے کے عمل سے گزررہی ہے تاکہ ان کے حق کے مطابق مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں تک ان کی رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔میٹنگ کے دوران جناب پوری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عام دنوں میں بھی ریہڑی پٹری والوں کی حالت کمزور رہتی ہے اور کووڈ ۔19 کی وبا کے دور میں بھی ان کی مشکلیں کافی بڑھ گئی ہیں ۔ ساتھ ہی  ان کے سامنے وجود کا مسئلہ بھی  کھڑا ہوگیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ریہڑی پٹری والوں کو ایک اچھا ماحول فراہم کرانے کی ضرورت ہے جہاں انہیں  بے دخلی اور  ہراساں کئے جانے سے تحفظ کا ماحول مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرنا  سبھی متعلقہ محکموں کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ ریہڑی پٹری والوں کی روزی روٹی کو تحفظ دینے اور ایک ساز گار ماحول پیدا کرنے میں پولیس فورس اور میونسپلٹی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریہڑی والے زیادہ مانگ نہیں کرتے انہیں صرف ایک جگہ چاہئے ہوتی ہے جہاں وہ ہراساں سے پاک ماحول میں اپنا سامان فروخت کرسکیں۔ انہوں نے ریہڑی پٹری والوں کی شہری آبادی میں دو فیصد حصے داری ہے اور وہ غیررسمی معیشت میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ اب تک  5  لاکھ 70 ہزار سے زیادہ درخواستیں قرض کےلئے موصول ہوچکی ہے جن میں سے ایک لاکھ 35 ہزار قرضوں کو منظوری مل چکی ہے اور 37 ہزار تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکیموں کو صرف ریہڑی پٹری والوں کو قرض دینے کے پہلوسے نہیں دیکھا جاناچاہئے بلکہ اسے ان کے جامع ترقی اور سماجی معاشی فروغ کے ایک حصے کے طور پر بھی دیکھاجاناچاہئے۔مکانات اور شہری امور کی وزارت دین دیال انتودیہ یوجنا۔ نیشنل اربن لائیو لی ہوڈ مشن نافذ کررہی ہے۔ جس میں شہری ریہڑی پٹری والوں کو  اربن اسٹریٹ وینڈرس(ایس یو ایس وی) حصے کی حمایت کرنے کے ذریعہ مقامی بلدیاتی اداروں میں پرووینڈنگ بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کی گنجائش ہے۔ اسٹریٹ وینڈرس ایکٹ 2014 مئی 2014 سے نافذ ہوا ہے۔ جس میں شہری ریہڑی پٹری والوں کی روزی روٹی کے حقوق، سماجی سکیوریٹی اور ضابطے کا تحفظ کرنا ہے۔

کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے ریہڑی پٹری والوں کی زندگی اور روزی روٹی پر منفی اثر پڑا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ریہڑی پٹری والوں کی ورکنگ کیپٹل کو پورا کرنے کے لئے ہی حکومت نے 1 جون 2020 کو پی ایم سوا ندھی کاآغاز کیا۔ اس کے تحت 10 ہزار روپے تک کا گروی سے پاک ورکنگ کیپٹل قرض لیاجاسکتا ہے اور یہ قرض ایک سال کی مدت کے لئے دیاجارہا ہے اس اسکیم میں شیڈول کمرشیل بینکوں ، سرکاری اور نجی علاقائی دیہی بینکوں، کوآٖپریٹیوں بینکوں، ایس ایچ جی( سیلف ہیلپ گروپ بینکوں) وغیرہ کے علاوہ غیر بینکنگ مالی کمپنیوں اور بہت چھوٹے مالی اداروں کو قرض دینے والے اداروں کی شکل میں جوڑ کر ان نینو انٹر پرینورس(چھوٹے صنعت کاروں) کے دروازے تک بینکوں کو لانے کا بندوبست کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم  کا مقصد ریہڑی پٹری والوں کو باقاعدہ شہری  معیشت سے جوڑ کر ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم پر لا کر ان کا کووڈ پروفائل تیار کرنے میں تعاون دینا ہے۔

میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ ریہڑی پٹری والو ں کو قرض دینے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ اسمال انٹر پرائزز کے توسط سے قرض دینے والے اداروں کو  پورٹ فولیو بنیاد پر کریڈٹ گارنٹی کور فراہم کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم سوا ندھی پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعہ قرض کے لئے درخواست دی جاسکتی ہے۔)

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More