نئی دلّی: بھارت ایک ہی دن میں صحت یابی کی زیادہ سے زیادہ شرح حاصل کرنے کی راہ پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور کووڈ – 19 کے معاملات میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ صحت یابی کی شرح حاصل کی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 62282 افراد شفاء یاب ہوئے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے ۔
زیادہ سے زیادہ مریضوں کی صحت یابی اور اسپتال اور گھروں میں قرنطینہ ( ہلکے اور معتدل معاملات میں ) سے ، اُن کی چھٹی کے ساتھ آج صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 21.5 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ( 2158946 ) ۔ اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کووڈ – 19 کے زیر علاج مریضوں کے درمیان فرق بڑھ کر 1466918 ہو گیا ہے ۔ جیسے جیسے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں ، صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور زیر علاج مریضوں کے فی صد میں کمی آ رہی ہے ۔
اتنی بڑی تعداد میں صحت یابی کے ساتھ بھارت کی صحت یابی کی شرح بڑھ کر 74 فی صد سے زیادہ ( آج 74.28 فی صد ) ہو گئی ہے اور اس طرح زیادہ سے زیادہ مریض صحت یاب ہو رہے ہیں ۔
یہ شرح 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 50 فی صد سے زیادہ صحت یابی کی شرح کی رپورٹ سے زیادہ مستحکم ہوئی ہے ۔
ملک میں سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد 692028 ہے ۔ یہ آج کے کل مثبت معاملات کا 23.82 فی صد ہے ، جو پچھلے 24 گھنٹے میں مزید کم ہوا ہے ۔ یہ لوگ پوری طرح طبی نگرانی میں ہیں ۔
اسپتالوں میں زیادہ موثر علاج ، گھروں میں نگرانی کے تحت قرنطینہ ، آکسیجن کا استعمال ، ایمبولنس خدمات میں بہتری اور مریضوں کو لانے لے جانے اور اُن کے علاج کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کے ذریعے کووڈ – 19 کے مریضوں کی تکنیکی رہنمائی میں دیکھ بھال اور نئی دلّی کے ایمس کے ذریعے ٹیلی صلاح و مشورے وغیرہ کے ساتھ کورونا کے مریضوں کا بہتر بندوبست ممکن ہو سکا ہے ۔ اس سے ، اِس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بھارت میں شرح اموات عالمی اوسط سے کافی کم ہے اور یہ مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے ۔ سر دست شرح اموات 1.89 فی صد ہے ۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران بیماری کی نشاندہی کے لئے 805985 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ اس طرح اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 33467237 تک پہنچ گئی ہے ۔
ملک میں ٹسٹنگ لیب کا نیٹ ورک مسلسل مستحکم ہو رہا ہے اور آج ملک میں اِن کی تعداد 1504 ہو گئی ہے ، جس میں 978 لیبس سرکاری سیکٹر میں اور 526 پرائیویٹ سیکٹر میں ہیں ۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :
- ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 772 ( سرکاری : 453 + پرائیویٹ : 319 )
- ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 614 ( ( سرکاری : 491 + پرائیویٹ : 123 )
- سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹنگ لیبس : 118 ( سرکاری : 34 + پرائیویٹ : 84 )
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی امور ، رہنما خطوط اور مشاورت کے بارے میں تمام مصدقہ جانکاری اور تازہ معلومات کے لئے https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو ای میل technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالوں کو ncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔
کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔
ریاستوں / یو ٹی کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔