نئی دہلی، یوم جمہوریہ 2021 کے موقع پر اعلان کئے جانے والے پدم ایوارڈس کے لئے آن لائن نامزدگیاں / سفارشات یکم مئی 2020 کو شروع ہوئی تھیں۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2020 ہے۔ پدم ایوارڈس کے لئے نامزدگی/ سفارشات صرف پدم ایوارڈس کے پورٹل https://padmaawards.gov.in پر آن لائن قبول کی جائیں گی۔ پورٹل پر 8035 رجسٹریشن کرائے جاچکے ہیں، جن میں سے 6361 نامزدگیاں/ سفارشات مکمل کی جاچکی ہیں۔
پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری نامی پدم ایوارڈس ملک کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈس میں سے ایک ہیں۔ 1954 میں شروع کئے گئے ان ایوارڈس کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ پدم ایوارڈس کے لئے ’خصوصی کام‘ کی نشان دہی کی جاتی ہے اور یہ سبھی شعبوں / موضوعات جیسے آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل کود، طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی معاملات، سول سروسز، تجارت و صنعت وغیرہ کے شعبوں میں باوقار اور غیرمعمولی فتوحات / خدمات کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ سبھی افراد، طبقہ، ذات، پیشہ، عہدہ یا صنف کی تفریق کے بغیر ان ایوارڈس کے اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کو چھوڑکر سرکاری کمپنیوں میں کام کرنے والوں سمیت سرکاری ملازمین پدم ایوارڈس کے اہل نہیں ہیں۔
حکومت ان پدم ایوارڈس کو ’’لوگوں کا پدم‘‘ کی شکل دینے کے لئے پابند عہد ہے۔ اس لئے سبھی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی نامزدگی آپ سمیت نامزدگیاں/ سفارشات ارسال کریں۔
نامزدگیوں/ سفارشات مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب فارمیٹ میں مطلوبہ سبھی متعلقہ تفاصیل ہونی چاہئیں، ان میں واضح طور پر متعلقہ شخص کی غیرمعمولی حصول یابیاں / خدمات/ متعلقہ شعبہ اور اس کے لئے بیان کے انداز میں ایک توصیف نامہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) شامل ہوں۔
وزارت داخلہ نے، سبھی مرکزی وزارتوں / محکموں، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، بھارت رتن اور پدم وبھوشن پانے والوں، ممتاز اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ خواتین، سماج کے کمزور طبقات، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل، معذوروں اور سماج کے بے لوث خدمت انجام دینے والے صلاحیت مند لوگوں کی نشان دہی کی کوشش کریں جن کی فتوحات کا واقعتاً اعتراف کیا جانا چاہئے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (www.mha.gov.in) پر ’ایوارڈس اینڈ میڈلس‘ کے عنوان کے تحت دستیاب ہیں۔ ان ایوارڈس سے متعلق قانون و ضوابط ویب سائٹ کی لنک https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx پر دستیاب ہے۔