20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مال ڈھلائی کے کام کو فروغ دینے کے لئے بھارتی ریلوے نے ذریعے ٹیرف اور غیر ٹیرف شعبے میں اقدامات کے سلسلے کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، مشن موڈ پر کام کرتے ہوئے بھارتی ریلوے نے کووڈ-19 سے متعلق چیلنجوں کے باوجود مال ڈھلائی کے کام کو بڑھاوا دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات کے سبب اگست 2020 کے مہینے میں مال ڈھلائی (27 اگست 2020 تک) گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے میں 4.3 فیصد زیادہ رہی ہے۔ اگست 2020 کے مہینے میں (27 اگست 2020 تک) کل مال ڈھلائی 81.33 ملین ٹن رہی ہے جو گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے میں (77.97 ملین ٹن) زیادہ ہے۔

بھارتی ریلوے نے ٹیرف اور غیر ٹیرف شعبے میں اقدامات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے۔

کووڈ -19 کی مدت کا استعمال ایک موقع کے طور پر کرتے ہوئے، بھارتی ریلوے نے مال گاڑیوں کی رفتار میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے سال 2020-21 میں مال گاڑیوں کی اوسط رفتار میں 72 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اگست 2019 کے مقابلے میں اگست 2020 میں مال گاڑیوں کی رفتار میں 94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مال ڈھلائی سے متعلق کام کو بڑھاوا دینے کے لئے بھارتی ریلوے کے ذریعے کئے گئے جدید ترین اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. 3اگست 2020 سے کنٹینروں کے لئے لوڈ کئے گئے کنٹینروں (خالی کنٹینروں پر 25 فیصد کے علاوہ) پر 5 فیصد کی رعایت کی گئی ہے۔
  2. 3اگست 2020 سے سیمنٹ اور پاور پلانٹ کے لئے پونڈ ایش/ مائشچرائزڈ ایش  – اوپن ویگن – کے لئے 40 فیصد رعایت دی گئی ہے۔
  3. 3اگست 2020 سے کیمیکل انڈسٹری کے لئے صنعتی نمک کے کلاسیفکیشن میں 120 سے 100اے تک کی نظرثانی کی گئی ہے۔
  4. 3اگست 2020 سے کنٹینر اور آٹو موبائل کے لئے 31 اکتوبر 2020 تک نجی کنٹینروں اور آٹوموبائل گاڑیوں کے لئے چارج پر رعایت دی گئی ہے۔

مال ڈھلائی کے کام کو بڑھاوا دینے کے لئے بھارتی ریلوے کے ذریعے کئے گئے کچھ دیگر ٹیرف اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. یکم اکتوبر 2019 سے کوئلہ، خام لوہا اور کنٹینروں کو چھوڑکر سبھی شعبوں کے لئے 15 فیصد بزی سیشن چارج کی واپسی۔
  2. یکم اکتوبر 2019 سے سیمنٹ، لوہا اور فولاد، خوردنی اناج، کھاد، بلک ڈی او جی کے لئے دو پوائنٹ / منی ریک کے لئے 5 فیصد سرچارج کی واپسی۔
  3. 10مئی 2020 سے پاور پلانٹ اور سیمنٹ کی فلائی ایش کے لئے رعایت – اوپن ویگن میں رکھا ہوا – 40 فیصد۔
  4. 27 جون 2020 سے سبھی شعبوں کے لئے الٹرنیٹ ٹرمینل اسکیم – 56000 روپئے سے لے کر 80000 روپئے تک فی ریک۔
  5. یکم جولائی 2020 سے سبھی شعبوں کے لئے درج ذیل – راؤنڈ ٹرپ ٹیرف (آر ٹی ٹی) پالیسی۔
  6. یکم جولائی 2020 سے کوئلہ، خام لوہا اور لوہا و فولاد کے لئے لانگ لیڈ رعایت – 15 فیصد سے 20 فیصد۔
  7. یکم جولائی 2020 سے سبھی شعبوں کے لئے (کوئلہ اور خام لوہے کو چھوڑکر) شارٹ لیڈ رعایت – 10 فیصد سے 50 فیصد۔

مال ڈھلائی کو بڑھاوا دینے کے لئے بھارتی ریلوے کے ذریعے کئے گئے جدید ترین غیر ٹیرف اقدامات حسب ذیل ہیں:

  1. 5اگست 2020 سے آٹوموبائل شعبے کے لئے آٹوموبائل ٹریفک کے لئے دو پوائنٹ اَنلوڈنگ کی اجازت۔
  2. 18اگست 2020 سے سبھی شعبوں کے لئے پرائیویٹ سائیڈنگ میں کو-یوزرس کی تعداد کی حد میں رعایت۔
  3. 18اگست 2020 سے پارسل کے لئے، پارسل ٹریفک کے لئے سبھی پرائیویٹ سائیڈنگ / گڈ شیڈس / پرائیویٹ ڈھلائی ٹرمینل کھولے گئے۔
  4. 18اگست 2020 سے انڈینٹیڈ پارسل کے لئے کمپوزیشن میں 31 مارچ 2021 تک کمی۔
  5. 19جون 2020 سے ٹائم ٹیبلڈ پارسل ایکسپریس کی پارسل کے لئے 31 دسمبر 2020 تک توسیع۔
  6. 24اگست 2020 سے سبھی شعبوں کے لئے گرین فیلڈ پی ایف ٹی کے لئے درخواست کی فیس 10 لاکھ روپئے سے کم کرکے 20000 روپئے کردی گئی ہے اور براؤن فیڈ پی ایف ٹی میں سائیڈنگ کنورژن کے لئے درخواست کی فیس پوری طرح ختم کردی گئی ہے۔
  7. 25اگست 2020 سے فولاد کے شعبے میں فولاد ٹریفک کے لئے 23 نئے ٹوپوائنٹ کامبنیشن کھولے گئے۔
  8. 26اگست 2020 سے سبھی شعبوں کے لئے مال ڈھلائی اور پارسل ہیلپ لائن شروع کی گئی۔
  9. 27اگست 2020 سے چھوٹے سرچارج کے ساتھ سیمنٹ، لوہا اور اسپات، خوردنی اناج، کھاد، بلک بی او جی کے لئے 1500 کلومیٹر کے لئے منی ریک سے دوری سے متعلق پابندی ہٹادی گئی۔

مال ڈھلائی کو فروغ دینے کے لئے بھارتی ریلوے کے ذریعے کی گئی دیگر تدابیر حسب ذیل ہیں:

  1. بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس (بی ڈی یو) کا تعین   – ڈویژن، زون اور بورڈ کی سطح پر۔
  2. نجی سائیڈنگ کو-یوز پر سے پابندی کا خاتمہ – 1079 نجی سائیڈنگ کو مؤثر طریقے سے نجی مال ڈھلائی ٹرمینل بننے کی اجازت دی گئی۔
  3. 405اہم گڈ شیڈوں میں سدھار کیا جارہا ہے – کنکریٹ کی سطحیں، جگمگ ایل ای ڈی روشنی کا نظم، بہتر سڑکیں اور لیبر سہولتیں – تین شفٹ میں آپریشنز کے لئے۔
  4. مال گاڑیوں کے لئے ٹائم ٹیبل۔
  5. پارسل، کنٹینر اور آٹوموبائل شعبے میں بنگلہ دیش کے لئے ایکسپورٹ ٹریفک کی شروعات۔
  6. 7اگست 2020 سے دیولالی (ناسک) سے داناپور (پٹنہ) کے لئے کسان ریل کی شروعات – متعدد ٹھہراؤ، متعدد کموڈٹیز، متعدد پارٹیوں کے ساتھ – اب مظفرپور تک توسیع۔ کولہاپور سے منماڈ تک لنک ٹرین کو بھی جوڑا گیا۔ 24 اگست 2020 سے اب ہفتے میں دو بار۔ اب تک کل 4 دورے (ٹرپ) مکمل ہوچکے ہیں۔

بھارتی ریلوے نے کووڈ -19 دور کا استعمال ایک موقع کے طور پر کرتے ہوئے مال گاڑیوں کی رفتار میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں سال 2020-21 میں مال گاڑیوں کی اوسط رفتار میں 72 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اگست 2019 کے مقابلے میں اگست 2020 میں مال گاڑیوں کی رفتار میں 94 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More