28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کووند نے اساتذہ کو قومی ایوارڈ سے نوازا، کووڈ کی وبا کے دوران ڈیجیٹل تعلیم کے توسط سے کردار ادا کرنے کے لئے اساتذہ کی ستائش کی، کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی بچوں کو مستقبل کی ضرورتوں کے لئے تیار کرے گی

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے یوم اساتذہ کے موقع پر آج (5 ستمبر 2020) پہلی بار ورچول طریقے سے منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ملک بھر کے 47 اساتذہ کو قومی ایوارڈ سے نوازا۔ صدر جمہوریہ نے اپنی تقریر میں ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی اور اسکولی تعلیم میں معیاری اصلاح کے لئے اساتذہ کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ قومی ایوارڈ یافتگان میں تقریباً 40 فیصد خواتین ہیں۔ انھوں نے اساتذہ کے طور پر خواتین کے ذریعے نبھائے گئے رول کی بھی تعریف کی۔

سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کووند نے کہا کہ وہ ایک دوراندیش انسان، رہنما اور اس سے بھی بڑھ کر ایک غیرمعمولی استاد تھے۔ انھوں نے کہا کہ یوم اساتذہ کی شکل میں منایا جانے والا ان کا یوم پیدائش ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کی محض ایک علامت اور پوری اساتذہ برادری کے لئے احترام کی نشانی بھی ہے۔ یہ موقع اساتذہ کی عہد بستگی اور طلباء کی زندگی میں ان کے اعلیٰ ترین تعاون کے لئے ہمارے اساتذہ کو اعزاز دینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اساتذہ کی عہدبستگی ہی ہے جو کسی بھی اسکول کی بنیاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ معمار قوم ہیں، وہ بچوں کو علم کی فراہمی اور ان کی کردار سازی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

صدر جمہوریہ کووند نے کووڈ  کی وبا کے چیلنج بھرے وقت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اساتذہ اس تکنیک کا سہارا بچوں تک اپنی رسائی بنانے میں لے رہے ہیں۔ نئی تکنیک کے ذریعے اس تعلیمی عمل کو اپنانے میں اساتذہ کی صلاحیت مندی کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سبھی اساتذہ کے لئے یہ اہم ہے کہ وہ ڈیجیٹل تکنیک کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں اور اسے اَپڈیٹ کریں، تاکہ تعلیمی کو مزید مؤثر بنایا جاسکے اور طلباء کو بھی نئی تکنیکوں میں ماہر کیا جاسکے۔ صدر جمہوریہ کووند نے کہا کہ آن لائن نظام تعلیم نے سرپرستوں کے لئے اساتذہ کے ساتھ جڑنے اور بچوں کی سیکھنے کے نئے شعبوں میں دلچسپی پیدا کرنے کو لازم بنادیا ہے۔ سماج میں ڈیجیٹل سہولتوں کی غیربرابری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے جانے چاہئیں، تاکہ آدی واسی اور دور دراز علاقوں کے بچے بھی مستفید ہوسکیں۔

صدر جمہوریہ کووند نے قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی ہمارے بچوں کو مستقبل کی ضروتوں کے لئے تیار کرنے کی ایک کوشش ہے اور اسے مختلف حصص داروں کی رائے پر غور و فکر کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب اس تعلیمی پالیسی کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے مرکزی سرکار میں اساتذہ ہی ہیں۔ صدر جمہوریہ کووند نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے اساتذہ کو اہل بنانے کی خاطر سبھی کوششیں کی جارہی ہیں اور تعلیمی شعبے کے لئے اب سب سے زیادہ قابل لوگوں کو ہی منتخب کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے اس تقریب میں استقبالیہ تقریر کی، جبکہ تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

یوم اساتذہ پرصدر جمہوریہ کا مکمل پیغام پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More