17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئیے ہم جموں و کشمیر کو زمین پر ایک جنت بنانے کی کوشش کریں ، بھارت ماتا کے تاج کا ایک چمکتا ہوا ہیرا : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

Urdu News

نئی دلّی: میرا  خواب ہے کہ میں  جموں و کشمیر کو  علم  ، صنعت  ، اختراعات  اور  ہنر مندی کے فروغ  کے ایک ابھرتے ہوئے  مرکز کے طور پر دیکھوں ۔ یہ بات صدرِ جمہوریہ ٔ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جموں و کشمیر میں  قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ پر  ایک کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہی ۔ صدر جمہوریہ نے  ایک ویڈیو  میسیج کے ذریعے  کانفرنس سے خطاب کیا ،  جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور جموں و کشمیر میں کالجوں  کے پرنسپل صاحبان سمیت  دیگر متعلقہ فریقوں نے   آج سری نگر میں شرکت کی ۔

          خطے کی دانشورانہ صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ   اِس  جنت کو  این ای پی  کو ، اِس کی روح کے ساتھ نافذ کرکے علم  ، اختراعات  اور آموزش  کا ایک مرکز بنانے کی  پُر عزم کوششیں کی جانی چاہئیں ۔   ایک پرانے شعر  سے  تحریک حاصل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِن اقدامات سے جموں و کشمیر  ایک بار پھر   فردوس  برروئے زمیں  اور  بھارت ماتا کے تاج  کا ایک چمک دار  ہیرا بن جائے گا ۔

          جموں و کشمیر  کی وراثت میں تعلیم کی قدر کے بارے میں بولتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  یہ خطہ  عہدِ قدیم سے ہی ادب اور  علم کا گہوارہ رہا ہے ۔   کلہانا کی  راج ترنگنی  اور  مہایانا  بودھ ازم کی مثالیں پیش کرتے ہوئے   ، جو کشمیر میں انتہائی معروف ہیں ، انہوں  نے خیال  ظاہر کیا کہ  بھارت کی  ثقافتی روایات  کی تاریخ   ، اُن کا ذکر  کئے بغیر نا مکمل رہے گی ۔

          این ای پی  کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ  بھارت   کو  ایک  بے مثال آبادی کا فائدہ حاصل ہے لیکن   اُس کو  مثبت طور پر اُسی وقت   استعمال کیا جا سکتا ہے ، جب   نو جوانوں کو   ، جو آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں ،  با صلاحیت  ، پیشہ ور  طریقے سے  اہل  اور   اِن سب کے علاوہ تعلیم یافتہ بنایا جائے ۔   جموں و کشمیر کے بچوں  میں   اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر   انتہائی ذہین  ، با صلاحیت اور اختراعی بچوں  کی سرزمین ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ   تعلیمی پالیسی  کے نفاذ سے   بہترین ذہانت والے  طلباء  نکلیں گے ۔

          اقدار  پر مبنی تعلیم  پر زور دیتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ  اپنی روایات کو سمجھنا  اور  مالا مال وراثت کو سمجھنا  بہت اہم ہے  اور یہ ہم اپنی  مادری زبان میں ہی حاصل کر سکتے ہیں ۔  اسی مادری  زبان کی نئی تعلیمی پالیسی میں   ہمت افزائی کی گئی ہے   ، جو ہمارے ملک کی تہذیب  کی نگہبان ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ سہ لسانی فارمولہ ، جو اس پالیسی میں پیش کیا گیا ہے ،  انتہائی اہم  ہے اور   کثیر لسانیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ  قومی یکجہتی  کو بھی فروغ دے گا اور اس کے ساتھ ہی    کسی بھی ریاست  یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقے پر کوئی زبان  نہیں تھوپی جائے گی  ۔

          صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ  پالیسی  رسائی  ، برابری  ، قابلِ برداشت  ، جوابدہی  اور تعلیم کے معیار  کو یقینی بنانے پر  توجہ مرکوز کرتی ہے    اور ہنر مندی کے فروغ ، تجربے پر مبنی آموزش اور منطقی فکر  کی ہمت افزائی کرتی ہے ۔ آتم نربھر بھار ت کے اصولوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   پیشہ ورانہ تعلیم    ، جو  این ای پی – 2020 ء میں پیش کی گئی ہے ، اِس مقصد کو حاصل کرنے میں مدد گار ہو گی ۔

          صدر جمہوریہ نے  جموں و کشمیر کے نو جوانوں کو  ، اِس پالیسی کے مقاصد  پورا کرنے  اور   ایک پُر امن اور خوشحال  مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More