16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکار نے پنجاب اور ہریانہ سے 3 دنوں میں 84.60 کروڑ روپے کی کم سے کم امدادی قیمت پر 44809 میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی

Urdu News

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کا سال ابھی شروع ہوا ہے اور حکومت اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق پہلے کی طرح ہی کسانوں سے خریف فصلوں کی خرید کم سے کم امدادی قیمت پر کررہی ہے۔

ریاستوں کو ملی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ اور ہریانہ ریاستوں کو خریف سیزن 21-2020 کے لئے 14.09 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خرید کی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی خریف دالیں اور تلہن کے لئے تجویز وصول ہونے پر منظوری فراہم کی جائے گی اور ایف اے کیو گریڈ کی خرید پرائز سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے مطابق کی جائے یگ۔ اگر نوٹیفائیڈ فصل مدت کے دوران بازار کی شرح ایم ایس پی سے نیچے جاتی ہے۔

29ستمبر 2020 تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسی کے ذریعے سے 46.35 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی، جس کی کم سے کم امدادی قیمت 33 لاکھ روپے ہے اور اس سے تمل ناڈو میں 48 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ اس طرح آندھرا پردیش کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کی منظوری کی مقدار کے تحت کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کی ایم ایس پی پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہمسی فصل) کی خریداری کی گئی۔ اس سے 3961 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران دھان کی خرید 26 ستمبر 2020 سے ہریانہ اور پنجاب میں شروع ہوچکی ہے۔ 29 ستمبر 2020 تک ہریانہ میں 3506 میٹرک ٹن اور پنجاب میں 41.303 میٹرک ٹن۔ کل ملا کر 44809 میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی۔ 1888 روپے فی کوئنٹل کے کم از کم امدادی قیمت پر ہریانہ اور پنجاب کے 2950 کسانوں کو 84.60 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

21-2020 مارکیٹنگ سیزن کے لئے کپاس کی خرید ایک اکتوبر 2020 سے شروع ہوگی اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا یکم اکتوبر 2020 سے ایف اے کیو گریڈ کاٹن کی خرید شروع کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More