17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کے وی آئی سی نے گاندھی جینتی کی 150 سالہ تقریبات منانے کے لئے دستکاروں کو بااختیار بنانے کے لئے 150 پروگراموں کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، بابائےقوم مہاتما گاندھی  کی جینتی کے شاندار 150 سال پورے ہونے کے موقع پر کھادی گرام ادیوگ  (کے وی آئی سی) نےملک بھر میں 150 میگاایونٹس کی ایک سیریز  اور گلہائے  عقیدت  پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔

جمعرات کے روز گاندھی جینتی کی ماقبل شام پر، کے وی آئی سی کے صد نشین جناب ونائے کمار سکسینہ نے گاندھی جینتی  کی تقریبات  کےلئے  کے وی آئی سی کے  ذریعہ ملک میں اس شدت کے پہلے مشق کے تحت،  150 تقاریب کا افتتاح کیا۔ شمال مشرقی ریاستوں  جیسے آسام ، میگھالیہ ، تریپورہ اور منی پور اور دیگر  ریاستوں جیسے ہماچل پردیش، اترپردیش، مدھیہ پردیش ، تمل ناڈو ، کیرالہ  ، مغربی بنگال   ، جموں و کشمیر  اور گجرات کے دستکاروں کی سب سے زیادہ تعداد کو مستحکم اور بااختیار  بنانے میں ملک  کی قیادت کی۔

 جمعرات کو کے وی آئی سی کی حوصلہ افزا کمہار سشکتی کرن یوجنا،  پہلی مرتبہ  میگھالیہ کی مغربی گارو پہاڑیوں میں پہنچی جہاں 40 کمہار کنبوں کی  تربیت  پھولبری گاؤں  سےشروع ہوئی۔ شمال مشرقی ریاستوں میں مجموعی  طور پر 10 ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں تیار ملبوسات اکائیاں،  جیولری، (زیورات بنانے) پروڈکشن  یونٹ اور مختلف  ریاستوں میں کھادی سیلز ایمپوریم کا افتتاح  بھی شامل ہے۔

 ملک بھر میں پی ایم ای جی پی کے تحت،  41 نئے کھادی  آؤٹ  لیٹس، 27 نئے مینوفیکچرنگ  یونٹ اور14 نئے شیڈ اور مشترکہ سہولت مراکز  کا افتتاح کیا گیا۔  ان میں وارانسی میں 8 نئے سیلز آؤٹ  لیٹس  اور 4 نئے ورک شیڈ شامل ہیں۔ 10مختلف  مقامات پر کھادی کاری گروں  کو نئے ماڈل کے چرخے تقسیم کئے  گئے۔ ان نئی  سہولیات سے کاری گروں کی پیداواری صلاحیت  اور آمدنی  میں اضافہ ہوگا۔  جمعرات کو  ہی پی ایم جی پی ای کے فلیگ شپ اسکیم کے تحت متعدد  پروگراموں میں ہنی مشن، کمہار سشکستی کرن یوجنا اور متعدد  مینوفیکچرنگ  یونٹوں کا بھی  افتتاح کیا گیا۔

 کے وی آئی سی کے چیئر مین  نے کہا کہ  ان پرگراموں کا مقصد پائیدار مقامی روزگار پیدا کرنا اور کاری گروں کو آتم نربھر بنانا ہے۔  مہاتما گاندھی ہمیشہ مانتے تھے کہ دیہی  ترقی ملک  کی ترقی کی کنجی ہے۔ وزیراعظم  جناب نریندر مودی کا بھی یہی نظریہ ہے۔ کے وی آئی سی  کے اقدامات کا بنیادی مقصد  ، کسانوں ، خواتین اور بے روزگار جوانوں کو بااختیار بناناہے۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ  روزگار کے مواقع پیدا کرنے، مقامی پیداوار  میں اضافہ اور کھادی اداروں کو مارکیٹنگ کے نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے سے آتم نربھر بھارت کی راہ ہموار ہوگی ۔

اس موقع پر، پی ایم ای جی پی کے تحت  کچھ کامیاب  کاروباری  افراد نے کے وی آئی سی کی مدد سے اپنی  کاروباری سرگرمیوں  کو آگے بڑھایا۔  اس میں اترپردیش کے میرٹھ  کی ایک خاتون کاروبار ی بھی شامل ہیں۔  جنہوں نے 4 سال قبل ،16 لاکھ  روپے کے قرض کے ساتھ  سلائی کاکام شروع کیا اور  اب وہ 60 افراد کو روزگار  فراہم کرنے والے ایک مکمل  گھریلو فرنشنگ  مرکز کا آغاز کرنے  کےلئے ایک کروڑ روپے کے قرض  کی دوسری قسط /خوراک لی ہے۔ اسی طرح  ، مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ  میں ایلومنییم  کے برتنوں کی مینوفیکچرنگ یونٹ کو 55 افراد  کو روزگار فراہم کرنے والے یونٹ کی پیداوار  صلاحٰت میں اضافہ  کرنے کے لئے 60  لاکھ روپے کے قرض کی دوسری قسط/خوراک  دی گئی  ہے۔

جموں وکشمیر  کے پامپور میں کے وی آئی سی نے کریونل اور سوزنی کڑھائی اور شال  باندھنے  پر تربیت کا آغاز کیا۔ اسی طرح ہماچل پردیش میں  ڈسپوزبل پلیٹوں، لکڑی کے فرنیچر،  اور بوٹیک مینوفیکچرنگ  یونٹوں کا افتتاح کیا گیا۔  مغربی بنگال میں 10 کھادی سیلز آؤٹ لیٹ  اور 3 نئے  کامن فیسلٹی مراکز کا افتتاح کیا گیا۔

کیرالہ  کے پیانور میں ایک ڈیزان کلینک اور آن لائن شاپنگ  پورٹل کا افتتاح کیا گیا جبکہ کوٹایم میں دویوناگ لوگوں کو چرخے تقسیم  کئے گئے۔ اترپردیش  نے بھی  پی ایم  ای جی پی کے تحت  سیمنٹ بلاکس،  ڈٹرجینٹ پاؤڈر،  غیر خواتین بیگ،   آٹوموبائیل  ورکشاپ اور بیوٹی پارلر یونٹوں کے افتتاح کے لئے متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔  اتراکھنڈ   میں فرنیچر  مینوفیکچرنگ  یونٹ اور شہد کی مکھیوں  کی تربیت  کا آغاز کیا گیا۔

2 اکتوبر سے کے وئی آئی سی نے کھادی،  اور دیہی صنعت کی تمام مصنوعات پرروایتی  20 صد رعایتی  سیل کا اعلان کیاہے۔  1 اور 2 اکتوبر  کی آدھی را ت سےhttp://www.kviconline.gov.in/khadimask  پر بھی اس رعایت کا فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More