25.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس اے آئی نے کووڈ -19 سے متاثر اعلی کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کےلئے ’گریجویٹ ریٹرن ٹو پلے ‘‘(جی آر ٹی پی) نامی ہدایات جاری کی

Urdu News

اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) نے سبھی کھلاڑیوں کی صحت اور فٹنیس کو توجہ میں رکھتے ہوئے ایس اے آئی مراکز میں تربیت لینے والے اور کووڈ -19  وائرس سے متاثر ہونے والے اعلی کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کےلئے ہدایات (ایس او پی) جاری کی ہیں۔

’گریجویٹ ریٹرن ٹو پلے‘ (جی آر ٹی پی) نامی نئی ہدایات کے تحت سبھی ایس اے آئی افسروں اور مراکز کو کووڈ -19 انفیکشن ہونے والے اور ایس اے آئی مراکز میں ٹریننگ  لینے والے کھلاڑیوں کی بہتری کی نگرانی  کرنے کےلئے کہا گیا ہے۔

کووڈ -19 معاملوں پر مبنی ایس او پی کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلا زمرہ؛ کووڈ -19 متاثر اور علامات سامنے نہ آنے والے (ہلکی مقامی علامات جو دس دنوں کے اندر ٹھیک ہوجاتی ہیں)

دوسرا زمرہ؛ کووڈ -19 متاثر اور لمبے وقت تک رہنے والا (علاقائی یا دس دن سے زیادہ رہنے والا جسمانی انفیکشن) یا شدید علامات جن میں اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تیسرا زمرہ؛کووڈ سے متاثر اور جی آر ٹی پی کے دوران علامات (ٹھیک ہونے کے بعد کے مسئلے)

نئی ہدایات کے تحت ،سبھی ایس اے آئی افسروں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں اور ٹریننگ  لینے والے کووڈ-19 وائرس سے متاثر ایتھلیٹوں کے سلسلے میں ذمہ داریاں طے کی گئی ہیں۔

ایس اے آئی ایتھلیٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کا طبی جائزہ اور ایس او پی کے تحت بتائی گئی ہدایات کو یقینی بنانے کےلئے سبھی مراکز پر تقرریوں کےلئے طبی اور پیرامیڈیکل ماہرین کی بھی پہچان کررہا ہے۔

ان نامزد طبی اور پیرا میڈیکل ماہرین کو کووڈ -19کے بعد انفیکشن کلینیکل اسسمنٹ کے نتیجے میں جی آر ٹی پی پیش رفت کے سلسلے میں واضح یقین دہانی کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ،کوچ کو عام طاقت کی 50 فیصد جسمانی سرگرمیوں کے منصوبے بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لیکن اس کے لئے دیگر طریقوں سے مریض کو کووڈ -19  کی محدود شدہ مدت کے دوران ٹھیک ہونا  چاہئے اور اس میں پچھلے سات دنوں  سے کوئی علامات نہیں ہونی چاہئے۔

میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ایتھلیٹوں کی بہتری کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے اور رفتہ رفتہ پھر سے ٹریننگ شروع کرنے کےلئے ایتھلیٹ اور کوچ کو صلاح دینے کےلئے  کہا گیا ہے۔

پریٹکس سیشن سے پہلے، اس دوران اور اس کے بعد ایتھلیٹ کی نگرانی کی جائے گی اور اگر ان میں کوئی ناخوشگوار علامت نظر آتی ہے تو اس کا جائزہ لینے کےلئے میڈیکل ٹیم کو اطلاع دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More