16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

78ویں ای ایم ای کور کے دن کی تقریبات

Urdu News

الیکٹرانکس اور میکنیکل انجینئرنگ کور، جنہوں نے 15 اکتوبر 2020 کو اپنا 78 واں کور دن منایا۔ بھارتی فوج کے آلات وسازوسامان اور ہتھیار کے نظام کی پوری رینج کو پوری طرح لائف سائیکل، ڈیزائن کی سطح سے لےکر ہٹائے جانے تک کے دوران مربوط انجینئرنگ مدد فراہم کرتے ہوئے ٹکنالوجی اور اختراع کی طاقت کو استعمال کرکے فوج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ذمہ دار ہے۔ ای ایم ای کور نے مختلف فیلڈس میں نئی بلندیوں کو چھولیا ہے اور جنگ کے دوران مقابلے میں اثر بڑھانے میں ایک مثبت طاقت ثابت ہوا ہے۔ اس بار کور نے کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران وینٹی لیٹر سمیت اہم میڈیکل کیئر آلات سازوسامان کو مشن کی تیاری جیسی صورتحال میں رکھتے ہوئے اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ کور نے کئی اختراعات کی ہیں جنہوں نے کووڈ-19 سے لڑنے کی قومی کوشش میں تعاون دیا ہے۔ کور ہندوستانی فوج میں ایڈوینچر اسپورٹس یعنی جوکھم اور خطرے والے کھیل کے شعبے میں ہمیشہ آگے رہا ہے۔اس نے کوہ پیمائی، اسکائی ڈرائیونگ ، نوکادوڑ یعنی کشتیوں کا مقابلہ، ہنگ گلائیڈنگ، گرم پانی کے غبارے، کینوینگ اور انٹارٹیکا کی کھوج کے میدان میں زبردست رفتار دی ہے۔

پدم شری انعام یافتہ ملکھا سنگھ نے جنہیں فلائنگ سکھ کے نام سے جانا جاتا ہے، تین سمر اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔کرنل جے کے بجاج، وی ایس ایم، ایس ایم نے کوہ پیمائی کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔حال ہی میں لیفٹیننٹ کرنل بھارت پنو نے ورچوئل ریس ایکراس امریکہ جیتی، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل وشال اہلاوت جو کہ ایک میراتھن رنر ہیں، نے مختلف ہاف میراتھن مقابلوں میں کئی ریکارڈ بنا کر نام کمایا ہے۔

ای ایم ای کور ہمیشہ وقت کی مانگ کے مطابق بھارتی فوج کی آٖپریشنل تیاریوں کو اعلیٰ ترین سطح پر بنائے رکھنے کے لئے عہد بستہ رہی ہے۔ یہ فوجی کرافٹ مین الوداع لے چکے اپنے ساتھیوں کو پوری طرح سے قسم دیتے ہیں کہ کور ان کی وصیت کو بنائے رکھے گا اور ملک کو اعزاز سرخرو کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More