نئی دہلی، ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے کھرگہ کور کی سکیورٹی اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لینے کے لئے 19 اکتوبر 2020 کو انبالہ چھاؤنی کا دورہ کیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل ایس ایس مہال نے فوج کے سربراہ کو بریفنگ دی اور بعد میں انہوں نے فارمیشن کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے اعلی سطح کی آپریشنل تیار کے لئے فارمیشن کی تعریف کی اور کووڈ۔ 19 کے خلاف لڑائی میں فارمیشن اور یونٹوں کے ذریعہ کئے گئے حفاظتی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام فوجیوں سے اپیل کی کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں اور مستقبل کے کسی بھی آپریشنل چیلنج کے لئے تیار رہیں۔ فوج کے سربراہ نے انبالہ ایئر فورس بیس کا بھی دورہ کیا اور افواج کے باہمی تعاون کی ستائش کی۔