28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں دوسرے دن بھی ایکٹیو معاملات کی تعداد 7 لاکھ سے کم رہی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت میں ایکٹیو معاملات کی تعداد  میں  تیزی سےگراوٹ رجحان جاری ہے۔ میں ایکٹیو معاملات کی تعداد لگاتار دوسرے  7 لاکھ سے کم یعنی 680680 رہی۔

ایکٹیو معاملات اب  ملک کے مجموعی پازیٹیو معاملات کے محض 8.71 فیصد  پر مشتمل ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-24 at 10.03.50 AM (1).jpeg

ایکٹیو معاملات کی تعداد میں روزانہ  کمی آرہی ہے۔  یہ نتیجہ  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذڑیعہ نافذ کی گئی مرکزی حکومت کی کامیاب  جانچ ، علاج اور  پتہ لگانے کی حکمت عملی کا۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  میں  ایکٹیو معاملات میں تبدیلی  علیحدہ علیحدہ  نوعیت کی ہے  جس سے  عالمی وبا کے خلاف ان کی  جنگ میں  مختلف مرحلوں کا پتہ چلتا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران  ایکٹیو معاملات میں  روزانہ گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-24 at 10.03.50 AM (2).jpeg

ایکٹیو معاملات  میں کمی کے رجحان  کو  صحت یاب ہونے والے معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ تقویت پہنچا رہا ہے۔ صحت یاب ہونے والی کی مجموعی 70 سے متجاوز ہوچکی ہے اور اب یہ 7016046 ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی قومی شرح میں بہتری آئی ہے اور یہ  89.78 فیصد ہوگئی۔

WhatsApp Image 2020-10-24 at 10.17.38 AM.jpeg

صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد کا 61 فیصد چھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں یعنی مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، اترپردیش اور دلی سے ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-24 at 10.18.02 AM.jpeg

حال ہی میں  نئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  نئے معاملات سے تجاوز کرگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67549 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔ جبکہ نئے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 53370 ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-24 at 10.13.03 AM.jpeg

نئے صحت یاب ہونے والوں میں سے 77 فیصد کا تعلق  10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہے۔صحت یاب ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر میں درج کی گئی ہے جو کہ ایک دن میں 13000 سے زیادہ ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-24 at 10.03.50 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53370 نئے تصدیق شدہ  معاملے درج کئے گئے۔ نئے معاملات میں سے 80 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں سے ہے۔

سب سے زیادہ معاملات کی اطلاع کیرل سے ملی ہے جہاں پر  8000 سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد  مہاراشٹر کا نمبر ہے جہاں 7000 سےزیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

WhatsApp Image 2020-10-24 at 10.03.49 AM.jpeg

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 650 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ان میں تقریباً 80 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہے۔ مہاراشٹر سے سب سے زیادہ 184 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

WhatsApp Image 2020-10-24 at 10.03.49 AM (1).jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More