نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکی صدارتی انتخابات میں فتحیاب ہونے پر جو بائیڈن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ، ’’شاندار فتح کے لئے جو بائیڈن کو مبارکباد! بطور نائب صدر، بھارت ۔ امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے آپ کا تعاون انتہائی قیمتی اور اہم تھا۔ میں بھارت ۔ امریکہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے ایک مرتبہ پھر ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہوں۔‘‘