نئی دہلی،: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے دیوالی کے موقعے پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ’’دیوالی کے اس موقع پر میں بھارت میں اور بیرون ملک رہنے والے اپنے سبھی ہم وطن شہریوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
یہ تہوار، مختلف مذہبوں اور فرقوں کے عوام مناتے ہیں جس سے ہمارے ملک کے عوام میں اتحاد ، خیر سگالی اور بھارئی چارے کا احساس مستحکم ہوتا ہے۔
آیئے ہم اس موقعے پر ، جیسے کوئی شمع اپنی روشنی کو بانٹ کر بہت سی شمعیں جلاتی ہے اس طرح اپنی خوشی کو بانٹ کر سماج کے غریب ، محروم اور ضرورت مند لوگوں کے لیے امید اور خوشحالی کی شمع بننے کا عزم کریں۔ دیوالی صفائی ستھرائی کا بھی تہوار ہے ، لہذاا ٓیئے ہم آلودگی سے پاک، ماحول دوست اور صاف ستھری دیوالی منا کر فطرت کا احترام کریں۔
ہمارے ملک کے ہر گھر کو خوشی اور روشنی کا یہ تہوار خوشیوں ، امن اور خوشحالی بخشے۔‘‘