نئی دہلی۔ ہندوستان میں کووڈ کے فعال معاملوں کی کل تعداد آج نمایاں طور پر کم ہوکر 4.03 لاکھ (4،03،248) رہ گئی ہے۔ یہ 138 دنوں کے بعد سب سے کم درج کی گئی تعداد ہے۔ 21 جولائی 2020 کو کل فعال معاملے 4،02،529 تھے۔
پچھلے 9 دنوں سے جاری رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے ،آج ہندوستان نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے کی اطلاع ہے۔ یومیہ معاملوں کی مقابلے زیادہ صحت یاب ہونے کے رجحان سے ہندوستان میں فعال معاملوں میں مسلسل کمی آئی ہے جو اس وقت کل مثبت معاملوں میں صرف 4.18فیصد ہے۔
جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 36،011 افراد کووڈسے متاثر پائے گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 41،970 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے کے نئے معاملوں کے باعث فعال معاملوں کی کل تعداد میں 6،441 کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پچھلے سات دنوں میں ہندوستان میں فی لاکھ آبادی میں نئے معاملوں کی تعداد 186 رہی ہے۔ یہ تعداد دنیا کے سب سے کم تعداد میں سے ایک ہے۔
صحت یاب ہونےکے نئے معاملوں اور نئے فعال معاملوں کے درمیان جو فرق تھا ، اس میں بھی بہتری آئی ہے اور صحت یابی کی شرح بہتر ہو کر 94.37 فیصد ہوگئی ہے۔
صحت یاب ہونے والے کل معاملے 91 لاکھ (91،00،792) کو عبور کرچکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان کا فرق جو مسلسل بڑھ رہا ہے ، اب 87 لاکھ (86،97،544) کے قریب ہے۔
صحت یاب ہونے والے نئے معاملوں میں سے 76.6 فیصدمعاملے 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 5،834 نئےمریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 5،820 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ دہلی میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4،916 درج کی گئی ہے۔
نئے معاملوں میں 75.70 فیصدمعاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیں۔
کیرالہ میں روزانہ سب سے زیادہ نئے معاملوں کی تعداد 5،848 درج کی گئی ہے۔ اس کے بعد ، مہاراشٹر سے ایک دن میں 4،922 نئے معاملے اور دہلی سے 3،419 نئے معاملے درج کیے جانے کی اطلاع ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 482 مریضوں کے اموات کی اطلاع ملی ہے۔
10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نئے مریضوں کے اموات کی شرح 79.05درج کی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں (95) ہوئیں۔ دہلی اور مغربی بنگال میں روزانہ بالترتیب 77 اور 49 اموات ہوئی ہیں۔
پچھلے ہفتے کے دوران فی لاکھ آبادی میں روزانہ رجسٹرڈ اموات کا موازنہ عالمی سطح پرکیا گیا تو ہندوستان میں یہ سب سے کم یعنی فی ملین آبادی میں محض 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔