16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں گزشتہ تیرہ روز سے لگاتار روزانہ 30 ہزار سے کم نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے

Urdu News

نئی دہلی: شفایاب ہونے والوں کی تعدادمیں اضافے اور روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں کمی کے نتیجے میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں لگاتار کمی آرہی ہے اور اموات کی شرح گھٹ گئی ہے۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد تقریبا 97.5 لاکھ (97،40،108)ہے۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے بھارت دنیا میں سرفہرست ہے۔

شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے شفایابی کی شرح بہتر ہو کر 95.78 فی صد ہوگئی ہے۔

بھارت میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 2،81،667ہے جو بھارت کے کل پازیٹیو معاملوں کا 2.77 فی صد ہے۔

image001L729.jpg

قومی اعداد و شمار کے مطابق ، تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شفایابی  کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

image002L1NA.jpg

گزشتہ تیرہ دن سے روزانہ کے نئے معاملے 30 ہزار سے کم ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 273 نئے معاملے درج کرائے گئے۔

image003XG7I.jpg

گزشتہ 29 دنوں سے ملک میں روزانہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد روزانہ درج کرائے گئے معاملوں سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 274 مریض شفایاب ہوئے اور انہیں ڈسچارج کیا گیا ۔

image004TXK5.jpg

نئے شفایاب ہوئے کیسوں میں 73.56 فی صد کیسوں کی اس ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں میں نگرانی کی جارہی ہے۔

کیرلا میں ایک دن کے اندر شفایاب ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں 4،506 نئے شفایاب ہونے والے کیس ہیں۔ مغربی بنگال میں 1954 افراد شفایاب ہوئے اور مہاراشٹر میں 1427 افراد شفایاب ہوئے۔

1.jpg

79.16فی صد نئے کیس دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔

کیرلا میں روزانہ کے نئے معاملے سب سے زیادہ ہیں۔ یہ تعداد 5397ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 3431 کیس ہیں۔ مغربی بنگال میں 1541 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

image006C6VL.jpg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 251 اموات کی اطلاع ملی ہے نئی اموات میں سے دس ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں میں 85.26 فی صد معاملے ہیں۔ مہاراشٹر میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد (71) ہے۔ اس کے بعد مغربی بنگال اور دہلی میں روزانہ بالترتیب 31 اور 30 اموات ہیں۔

image007M1WV.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More