شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈو او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ایم او ایس برائے پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے سول پنشنرز کی زندگی کو مزید آسان بنانے کے لیے، پنشن اور پنشنرز کی فلاح و بہبود کے محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے الیکٹرانک پنشن پیمنٹ آرڈر (ای- پی پی او) کو ڈیجی لاکر کے ساتھ ضم کر دیا ہے۔ لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں، وزیر موصوف نے کہا کہ یہ نظام کسی بھی پنشنر کو اپنے ڈیجی لاکر اکاؤنٹ سے اپنے پی پی او کی کاپی/پرنٹ آؤٹ نکالنے کے قابل بنائے گا۔ یہ پہل اس کے ڈیجی لاکر میں اس کے پی پی او کا ایک مستقل اکاؤنٹ تیار کرے گی اور ساتھ ہی نئے پنشنرز تک پی پی او پہنچنے میں دیری اور طبعی کاپی سونپنے کی ضرورت کو ختم کرے گی۔ اس طرح، اگر طویل مدت تک پنشن پیمنٹ آرڈر (پی پی او) کہیں گم ہو جاتا ہے، تو ایسی حالت میں پنشنرز کو بڑھاپے میں تکلیف نہیں برداشت کرنی پڑے گی۔
ای-پی پی او پنشن پروسیسنگ سسٹم (بھوشیہ آن لائن سسٹم) اور پنشن کی کارروائی میں شامل تمام وابستگان جیسے دفتر کا سربراہ، ادائیگی اور اکاؤنٹس کا دفتر، سنٹرل پنشن اکاؤنٹنگ آفس کو ریٹائر ہونے والے شخص کے ڈیٹا کی آن لائن ترسیل کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔ اس میں ہاتھ سے کام کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی، جس کی وجہ سے پنشن کی منظوری کے عمل میں تیزی آتی ہے۔ ای-پی پی او ادائیگی اور اکاؤنٹ آفس (پی اے او) کے ذریعے جاری کیا جائے گا اور الیکٹرانک طریقے سے بینکوں کو ترسیل کی ذمہ داری سنٹرل پنشن اکاؤنٹنگ آفس (سی پی اے او) کے ذریعہ انجام دی جائے گی۔
ای-پی پی او کی بنیادی خاصیتیں درج ذیل ہیں:
- کارروائی کو کاغذ کے استعمال کے بغیر انجام دیتا ہے اور ای-دستخط/ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ الیکٹرانک طریقے سے انکرپٹیڈ ڈیٹا کو ایک اتھارٹی سے دوسری اتھارٹی تک منتقل اور قبول کرتا ہے۔
- ریٹائر ہونے والے شخص کو پنشن کی کارروائی کے ہر مرحلہ میں ایس ایم ایس/ای-میل الرٹس۔
- ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ پی اے او کے ذریعہ ای-پی پی او کے جاری ہونے کی تصدیق۔
- ریٹائر ہونے والا شخص/پنشنر اپنا ای-پی پی او ’بھوشیہ‘ پورٹل کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرکے حاصل کر سکتا ہے یا ساتھ ہی اسے اپنے ڈیجی لاکر میں حاصل کر سکتا ہے۔