نئی دہلی: بھارت میں کووڈ – 19کے نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 9110 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ یومیہ نئے کیسوں کی تعداد میں کمی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے۔
بھارت میں کل زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر آج 1.43 لاکھ (143625) رہ گئی ہے۔ اب زیر علاج مریضوں کی تعداد ، اس بیماری سے متاثر ہونے والے کل مریضوں کے محض 1.32 فیصد پر مشتمل ہے۔
ابھی تک 1.05 کروڑ (10548521) افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 14016 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ صحت یاب ہوچکے مریضوں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد کے درمیان فرق میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ آج یہ تعداد 10404896 ہے۔
شفایاب ہونےو الوں کی تعداد میں بتدریج اضافے کے ساتھ بھارت کی شفایابی کی شرح 97.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ، امریکہ، اٹلی، روس ، برازیل اور جرمنی کی شفایابی کی شرح بھارت سے کم ہے۔
بھارت میں یومیہ اموات کی اوسط میں بھی تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ جنوری 2021 کے دوسرے ہفتے میں 211 کی اونچائی سے فروری 2021 کے دوسرے ہفتے میں یہ تعداد 55 فیصد گھٹ کر 96 رہ گئی ہے۔
بھارت میں شرح اموات سی ایف آر 1.43 فیصد ہے، جو دنیا میں سب سے کم شرح میں سے ایک ہے۔ عالمی شرح 2.18 فیصد ہے۔
کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت 9 فروری 2021 کو صبح 8 بجے تک تقریبا 62.6 لاکھ (6259008) مستفیدین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ان میں سے 5482102 حفظان صحت کے کارکنا ن ہیں اور 776906 پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان ہیں۔
ٹیکہ کاری مہم کے 24 ویں روز 10269 سیشنز کے دوران 446646 افراد کے ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں سے حفظان صحت سے متعلق کارکنان کی تعداد 160710 ہے جب کہ پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان کی تعداد 285936 ہے۔ ابھی تک ملک میں 126756 سیشنز کا انعقاد ہو چکا ہے۔
نمبر شمار |
ریاستیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے |
ٹیکے لگوانے والے مستفیدین کی تعداد |
1 |
انڈمان ونکوبار جزائر |
3,397 |
2 |
آندھر اپردیش |
3,14,316 |
3 |
اروناچل پردیش |
13,479 |
4 |
آسام |
99,889 |
5 |
بہار |
3,97,555 |
6 |
چنڈی گڑھ |
6,027 |
7 |
چھتیس گڑھ |
1,84,733 |
8 |
دادر ونگر حویلی |
1,550 |
9 |
دمن اور دیو |
745 |
10 |
دہلی |
1,19,329 |
11 |
گوا |
8,352 |
12 |
گجرات |
5,05,960 |
13 |
ہریانہ |
1,69,055 |
14 |
ہماچل پردیش |
58,031 |
15 |
جموں وکشمیر |
61,035 |
16 |
جھارکھنڈ |
1,24,505 |
17 |
کرناٹک |
4,15,403 |
18 |
کیرالہ |
3,07,998 |
19 |
لداخ |
2,234 |
20 |
لکشدیپ |
868 |
21 |
مدھیہ پردیش |
3,79,251 |
22 |
مہاراشٹر |
5,12,476 |
23 |
منی پور |
9,989 |
24 |
میگھالیہ |
7,662 |
25 |
میزورم |
10,937 |
26 |
ناگالینڈ |
4,973 |
27 |
اڈیشہ |
3,15,725 |
28 |
پڈوچیری |
3,881 |
29 |
پنجاب |
82,127 |
30 |
راجستھان |
4,87,848 |
31 |
سکم |
6,007 |
32 |
تمل ناڈو |
1,75,027 |
33 |
تلنگانہ |
2,29,027 |
34 |
تریپورہ |
45,674 |
35 |
اترپردیش |
6,73,542 |
36 |
اترا کھنڈ |
79,283 |
37 |
مغربی بنگال |
3,77,608 |
38 |
متفرق |
63,510 |
میزان |
62,59,008 |
نئے صحت یاب ہونے والوں میں سے 81.2 فیصد معاملے 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکوز ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہاں 5959 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 3423 لوگ صحت یاب ہوئے جب کہ بہار میں 550 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 9110 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 81.39 فیصد معاملے 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کیرالہ میں سب سے زیادہ تعداد میں 3742 نئے کیس سامنے آئے ہیں، مہاراشٹر میں 2216 جب کہ تمل ناڈو میں 464 نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 78 اموات کی خبر ملی ہے۔ گزشتہ چار روز سے مسلسل 100 سے کم اموات کی خبر مل رہی ہے۔ ان میں سے 64.1 فیصد نئی اموات پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ 16 اموات درج ہوئی ہیں، جس کے بعد مہاراشٹر میں 15 اور پنجاب میں 11 اموات درج ہوئی ہیں۔