17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کوچ بہار میں اختتام پذیر

Urdu News

نئی دہلی:17،فروری، 2021:مغربی بنگال میں کوچ بہار کے راج باڑی میں گیارہویں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا تین روزہ ثقافتی مہوتسو کل شام اختتام پذیر ہوگیا۔ اس مہوتسو میں دوہر، ایک بیحدمقبول بنگالی بینڈکے علاوہ دیگر معروف فنکار اور مقامی فنکار شامل  ہوئے۔

راج باڑی کے لئے منعقدہ مہوتسو کے دوران شاندار محل کے میدان میں معروف فنکاروں اور موسیقاروں کے ذریعے فن کا مظاہرہ کیا گیا جس میں عوامی فنکاروں نے مالامال ثقافتی تنوع کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام میں توجہ کا اہم مرکز گلوکار اور موسیقار جناب کیلاش کھیر اور کتھک ڈانسر سیوک چکرورتی تھے، جبکہ معروف طبلہ نواز بکرم گھوش نے مہوتسو کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ موسیقی اور شاستریہ فنکاروں کیلئے پچھلے تین دنوں کے دوران ان کے پرفارمنس نے مقامی لوگوں کو وراثت کی جھلک پیش کی اور اس دوران یہ مہوتسو مقامی فنون کی حوصلہ افزائی اور محفوظ کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی بنا۔ اس موقع پر دستکاری میلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مغربی بنگال میں منعقدہ ثقافتی مہوتسو کا افتتاح گورنر جناب جگدیپ دھنکر نے 14فروری کو کیا۔ اس موقع پر ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل بھی موجود تھے۔ پروگرام کا دوسرا مرحلہ اب 22 سے 24 فروری تک دارجلنگ میں منعقد کیا جائیگا۔ ریاست میں منعقد کیا  جارہا راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو مختلف ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان آپسی مفاہمت اور رشتوں کو بڑھائے گا، جس سے بھارت کی مضبوط اتحاد اور سالمیت محفوظ ہوگی۔

ثقافت کی وزارت کے اس اہم ثقافتی اُتسو، راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا انعقاد 2015 سے کیا جارہا ہے۔ اس مہوتسو نے سات علاقائی ثقافتی مراکز کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ آڈیٹوریم اور آرٹ گیلریوں تک محدود رہنے کے بجائے بھارت کی متحرک ثقافت کو عوام تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ یہ دیگر ریاستوں میں کسی دوسری ریاست کے عوامی اور قبائلی فن، رقص، موسیقی، پکوان اور ثقافت کی نمائش میں معاون رہا ہے اور ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے من پسند مقصد کو مستحکم کررہا ہے اور ساتھ ہی فنکاروں اور کاریگروں کو ان کے ذریعے معاش کو بڑھانے کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔ نومبر 2015 سے اب تک راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کے دس ایڈیشن مختلف ریاستوں اور شہروں مثلاً، دہلی، وارانسی، بنگلورو، توانگ، گجرات، کرناٹک، ٹہری اور مدھیہ پردیش میں منعقد کیے جاچکے ہیں۔

ثقافت کی وزارت اور شمال مشرقی ثقافتی مرکز کولکاتا کے ذریعے منعقدہ اس مہوتسو نے سبھی  سات علاقائی ثقافتی مراکز کو ایک ساتھ لاکر ثقافت کو عوام تک پہنچایا ہے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے ہدف کو بھی مضبوط کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More