مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شہ نے تین اپریل کو چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں شہید ہوئےجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ شہیدوں کے اہل خانہ کو اور ملک کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جوانوں نے ملک کے لئے جو قربانی دی ہے اسے رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ نکسلیوں کے خلاف ہماری لڑائی پوری قوت، استقامت اور شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور ہم اسے انجام تک پہنچائیں گے۔
مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ جہاں تک ہلاکتوں کا تعلق ہے ،تو میں ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔
جناب امت شاہ نے صورتحال کا جائزہ لیا اور وزارت داخلہ، انٹیلی جنس بیورو اور مرکزی مسلح دستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔