17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عملہ و تربیت کے محکمے نے کووڈ-19 صورتحال کے پیش نظر مرکزی حکومت کی وزارتوں ؍ محکموں کو سختی سے عمل آوری کے لئے رہنما اصول جاری کئے

Urdu News

کووڈ-  لوگوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ اور اس  کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق اقدامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے عملے کی وزارت کے عملہ اور تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) نے مرکزی حکومت کی وزارتوں ؍ محکموں کے ذریعے سختی سے  عمل  کے لئے کچھ  حتمی احکامات ؍ رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ یہ  ہدایات ؍ رہنما اصول فوری طور پر نافذ ہوں گے اور  30 اپریل 2021 یا اگلے حکامات میں سے جو بھی پہلے ہو، تک برقرار  رہیں گے۔

شمال –مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس  سلسلے میں تفصیل بتاتے ہوئے آج جاری کئے گئے سرکاری میمورنڈم (او ایم) کا حوالہ دیا۔ سبھی سرکاری دفاتر میں  عمل آوری کے لئے کچھ خصوصی احکامات کے ساتھ  یہ سرکاری  میمورنڈم جاری کیا گیا ہے۔

ان میں اَنڈر سکریٹری یا  اس کے  مساوی  اور اِ س سے نچلی سطح کے افسران کی دفاتر میں فزیکل  موجودگی کو حقیقی گنجائش   کے 50 فیصد تک محدود کرنا بھی شامل ہے۔ سکریٹری ؍ ایچ او ڈی افسران کی موجودگی کو محدود کر سکتے ہیں اور انتظامی بنیاد پر زیادہ افسران کو دفتر میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔ حسب حال  ڈیوٹی چارٹ تیار کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی سکریٹری سطح کے سبھی افسران ، اس کے مساوی اور اس سے  اوپر کے سبھی افسران   ریگولر بنیاد پر دفتر آ سکتے ہیں۔

دفاتر میں  بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لئے  افسران ؍ ملازمین درج ذیل  علیحدہ –علیحدہ اوقات میں کام کریں گے۔

 


9.00 A.M. to 5.30. P.M.

9.30 AM to 6.00 PM

10.00 A.M. to 6.30 P.M.

ایسے  سبھی افسران، جو کسی خاص دن دفتر میں حاضر نہیں ہوتے ہیں، انہیں اپنی رہائش گا ہ سے ٹیلیفون و مواصلات کے دیگر الیکٹرانک وسائل کے ذریعے ہر وقت دستیاب رہنا ہے اور وہ گھر سے کام کر سکتے ہیں۔ گھیرا بندی والے خطوں  میں رہنے والے سبھی افسران کو حدبندی  کی مدت تک دفتر میں حاضرہونے سےرعایت دی جائے گی۔ دویانگ اور حاملہ خاتون ملازمین کو ذاتی طور پر دفتر میں حاضر  نہ ہونے کے لئے  چھوٹ دی جا سکتی ہے، لیکن وہ اگلے احکامات تک اپنے گھر سے کام کرنا جاری رکھیں گی۔

دفتر آنے والے تمام کارکنوں کو ماسک پہننا،سماجی دوری ،سینیٹائزر کا استعمال اور صابن و  پانی سے بار بار ہاتھ دھونا اور  کووڈ کےمناسب برتاؤ پر عمل کرنا ہوگا۔  لفٹوں، سیڑھیوں، راہداریوں، کینٹین اور پارکنگ سمیت دیگر علاقوں میں بھیڑ سے بچنا چاہئے۔ جہاں تک ممکن ہو سکے میٹنگوں کا انعقاد  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا جائے  اور باہری  لوگوں  اور ملاقاتیوں  کے داخلے پر مناسب احتیاط برتنا چاہئے۔

تاریخ 06.04.2021 کو 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام اہل  ملازمین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خود سے ٹیکے لگوا لیں۔ کام کی جگہ اور خاص طور پر فرش کی مناسب صفائی ستھرائی اور سینیٹائزیشن  کے نظام  کو یقینی بنائیں۔

تمام وزارت/محکمہ کے  دفاتر کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے ملازمین ایم ایچ اے، ایم اوایچ اینڈ  ایف ڈبلیو اور ڈی او پی اینڈ ٹی کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کردہ کووڈ مناسب برتاؤ کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔ بایو میٹرک حاضری کو فی الحال معطل رکھا  جائے گا اوراگلے احکامات تک  حاضری کے لئے رجسٹر کا نظام جاری رہے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ سبھی  شہریوں ، سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی بہتری کے لئے ان سبھی احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریاستیں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقے  بھی اس طرح کے رہنما خطوط پر غور کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More