21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ – 19 کیسز میں حالیہ اضافے سے نمٹنے کےلیے اے ایف ایم ایس کو ایمرجنسی مالی اختیارات کی اجازت دی

Urdu News

نئی دہلی، رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے ملک بھر میں کووڈ – 19 کیسوں میں حالیہ اضافے سے نمٹنے کے لیے مسلح فوجوں کی طبی خدمات اے ایف ایم ایس کو ہنگامی طور پر مالی اختیارات دینے کی منظوری دی۔  23 اپریل ، 2021 کو جاری حکم نامے کے مطابق فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے  طبی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل  جو فورمیشن / فوج ، بحریہ، فضائیہ کے کمانڈ صدر دفتر / انڈمان و نکوبار کمانڈ اور بحریہ کے کمانڈ طبی افسران نیز فضائیہ کے پرنسپل طبی افسران (میجر جنرل اور ان کے رتبہ / بریگیڈیئرس اور ان کے ہم رتبہ) کے سربراہ کو ہنگامی مالی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ یہ ہنگامی مالی اختیارات دفاعی خدمات کے مالی اختیارات کے وفد ڈی ایف پی ڈی ایس 2016 کو نمبر شمار  کو طبی اختیارات  کی فہرست نمبر 8 کے نمبر شمار 8.1 کے تحت دیئے گئے ہیں۔  دیئے گئے مالی اختیارات مندرجہ ذیل ہیں :-

  • ڈی جی ایم ایس (فوج / بحریہ / فضائیہ ) – 500 لاکھ روپے
  • میجر جنرل اور ان کے ہم رتبہ  – 300 لاکھ روپے
  • بریگیڈیئر اور ان کے ہم رتبہ – 200 لاکھ روپے

یہ سرگرم اقدام وزارت دفاع کی طرف سے کیا گیا ہے تاکہ اے ایف ایم ایس کو اس کا اہل بنایا جا سکے کہ وہ مسلح فوجوں اور سول انتظامیہ کے عملے کو طبی خدمات فراہم کر سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More