18.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی خطے کے فروغ کی وزارت شمال مشرقی ریاستوں میں آکسیجن پلانٹوں کے قیام کے لئے پرعزم:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کے فروغ (ڈی او ایم ای آر)،کے مرکزی وزیر مملکت (آزادنہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر،عملے ،عوامی شکایات ،پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیر مملکت جناب جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ شمال مشرقی خطے کی فروغ کی وزارت تمام شمال مشرقی ریاستوں میں آکسیجن پلانٹوں سمیت کووڈ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے قیام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔آج منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں اس بات سے مطلع کیا گیا  کہ وزارت کے ذریعہ مالیاتی مدد فراہم کرنے ساتھ اروناچل پردیش کے عوامی مقام پر آکسیجن کا ایک پلانٹ قائم کیا گیا ہے اور دیگر ریاستوں کے دور دراز کے علاقوں میں بہت سے پلانٹ قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزارت، پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے آکسیجن کی پانچ متحرک گاڑیوں کے لئے اروناچل پردیش کی سرکار کی تجویز پر بھی فعال طور سے غور کررہی ہے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ اطمنان ظاہر کیا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤسے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے گیپ فنڈنگ کے طور پر گزشتہ مارچ میں شمال مشرقی ریاستوں کو 25 کروڑ روپے کا جو متحد فنڈ دیا گیا تھا اس سے بہت سی ریاستوں کو بہت سے اسپتالوں میں صحت سے متعلق اہم آلات کی خرید کے لئے بہت سہارا ملا ہے۔ البتہ انھوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں سے کسی میں بھی آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ گزشتہ برس بروقت فراہمی کے باعث ان میں سے اس کے پاس اس کا فاضل اسٹاک ہے۔ علاوہ ازیں وزیر موصوف نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن اوائل کے دنوں میں شمال مشرقی خطے کے فروغ کی وزارت نے  وقت سے پہلے اقدام کئے اور وبا سے نمٹنے کے لئے تیاری کے اقدامات کی غرض سے شمال مشرقی ریاستوں کو 25 کروڑ روپے کی رقم خرچ کرنے کا اختیار دیا ۔ حالانکہ اس وقت شمال مشرقی ریاستیں جب تک اس بیماری سے زیادہ متاثر نہیں ہوئی تھیں نیز ان میں سے سکّم اور منی پور جیسی ریاستیں تو اس وقت کورونا سے بالکل پاک تھیں۔ انھوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کے فروغ کی وزارت ، بنیادی ڈھانچہ کے متعلقہ کاموں کو کرنے کے علاوہ ،کسی قدرتی اور غیر قدرتی آفت کے موقع پر بھی ہمیشہ شمال مشرقی ریاستوں کی مدد کے لئے تیار رہی ہے۔ انھوں نے اس زلزلہ کی مثال دی جو گزشتہ برس آسام اور اروناچل پردیش میں آیا تھا اور شمال مشرقی خطے کے فروغ کی وزارت نے متعلقہ ریاستی سرکاروں اور مرکز کے درمیان رابطہ کی ذمہ داری فوری طور پر سنبھال لی تھی حالانکہ منسٹری کے بہت سے حکام کووڈ کی بیماری سے متاثر تھے اور وہ خود بھی اس بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔

وزیر موصوف نے اس بات کے مطلع کرنے پر اظہار مسرت کیا کہ مسلسل دوسرے سال بھی مالیاتی سال ختم ہونے سے قبل ہی شمال مشرقی خطے کے فروغ کی وزارت کا صد فیصد بجٹ رواں مالی برس میں پہلے ہی خرچ کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی یاد دلایا کہ مارچ 2020 میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے فورا ًبعد ہی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مداخلت سے متعلق یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ شمال مشرقی خطے میں ترجیحی بنیاد پر لازمی اشیاء لے جانے والی فضائی کارگوکی پروازوں کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر اور لداخ نیز جزائر کے علاقوں سمیت دور دراز کے علاقوں میں بھی لازمی اشیاء کی فراہمی کی جائے گی ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس مرتبہ بھی شمال مشرقی ریاستوں کی مدد کرنے کے لئے ترجیحی بنیاد پر تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی ہنگامہ صورتحال کے لئے تمام شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں ۔ انھوں نے مطلع کیا کہ آسام میں حالیہ زلزلہ کے دوران وزارت نے وسیع پیمانہ پر رابطہ کی کارروائیاں بھی کی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More