بھارت میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد گذشتہ روز35 کروڑ کے نشان کو پار کرگئی۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 46,04,925سیشنز کے ذریعے مجموعی طور پر35,12,21,306 ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں63,87,849ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
اس میں مندرجہ ذیل اعداد و شمار شامل ہیں:
ایچ ایل ڈبلیوز |
پہلی خوراک |
1,02,27,957 |
دوسری خوراک |
73,08,968 |
|
ایف ایل ڈبلیوز |
پہلی خوراک |
1,75,81,755 |
دوسری خوراک |
96,55,149 |
|
18تا 44 عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
9,98,28,219 |
دوسری خوراک |
27,26,338 |
|
45 تا 60 عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
9,05,89,022 |
دوسری خوراک |
1,86,76,107 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
6,89,10,208 |
دوسری خوراک |
2,57,17,583 |
|
مجموعی تعداد |
35,12,21,306 |
کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میںبھارت میں 43,071 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
مسلسلسات دنوں سے روزانہ نئے معاملے50 ہزار سے بھی کم درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4,85,350 رہ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں10,183کمی واقع ہوئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد اب ملک بھر کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کا صرف 1.59 فیصد ہیں۔
اب جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کووڈ-19 انفیکشن سے شفایاب ہورہے ہیں، اس کے سبب بھارت میں 52دنوں سے مسلسلروزانہشفایاب ہونے والے افراد کی تعداد روزانہ نئے معاملوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52,299 شفایابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔
روزانہ نئے معاملوں کے مقابلے شفایابی کے9ہزار سے زیادہ (9,228) معاملےگذشتہ 24 گھنٹوں میں درج ہوئے ہیں۔
وبائی مرض کے آغاز سے متاثرہ افراد میں سے2,96,58,078 ا فراد کووڈ-19 سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں52,299مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 97.09 فیصد ہے، جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر18,38,490جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 41.82 کروڑ سے زیادہ (41,82,54,953) جانچ کی جاچکی ہیں۔
اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال 2.44 فیصد ہےجبکہ متاثرین کی یومیہ شرح آج 2.34 فیصدہوگئی۔ اس میں لگاتار 27دنوں سے 5 فیصد کی کمی آرہی ہے۔