Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے بین الاقوامی فلم سازوں کے لئے سہولت کا دفترقائم کیاہے ، تمام منظوریاں ایک ہی بار دی جائیں گی :پرکاش جاویڈیکر

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر، جناب پرکاش جاویڈیکر نے آج 74ویں فلم فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ دنیا جلد ہی عالمی وباء سے باہرنکلے گی اورلوگ ایک بارپھر تھیئٹرس کی طرف واپس آئیں گے ۔

74کانزفلم فیسٹول کے دوران ‘انڈین پویلین’ کاورچوئل طورپرافتتاح کرتے ہوئے ، جناب جاویڈیکرنے کہ یہ دوسراسال ہے جب اس پویلین کا ورچوئلی طورپراہتمام کیاگیاہے  لیکن  کاروبار کی حیثیت حقیقی ہے جس میں خلاقیت ، صلاحیت ، ٹکنالوجی سب چیزیں شامل ہیں اوربھارت ان میں سے ہرچیز عمدہ ترین شکل میں اپنے یہاں رکھتاہے ۔ اس فیسٹول کا اہتمام ایف آئی سی سی آئی کے اشتراک سے اطلاعات ونشریات کی وزارت کی طرف سے کیاگیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ  مجازی طورپر بھارتی پویلین  میٹنگ کا ایک ایسامقام بن سکتاہے ، جہاں سنیماکی دنیا کے مستقبل پر تبادلہ خیال ہوسکے ۔

وزیرموصوف نے مزید کہاکہ بہت سی بین الاقوامی فلموں کی  500سے زیادہ  دستیاب سائٹس پر ہندوستان میں نمائش کی جارہی ہے ۔ ہندوستان میں مزید بین الاقوامی فلم سازوں کو راغب کرنے کے لئے انھوں نے کہاکہ بھارت سرکارنے اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ اب ہم نے سہولت کے لئے ایک دفتربھی کھول لیاہے جو اس بات کی ضمانت دیگا کہ تمام منظوریاں ایک ہی باردی جائیں گی۔

جناب جاویڈیکرنے کہاکہ ہالی ووڈ کی بہت سے فلموں نے اپنا وی ایف ایکس انیمیشن بھارت میں کرایاہے اور عالمی فلموں کے لئے ہندوستان کی خدمات بھی بڑھ رہی ہیں ۔ کانزفلم فیسٹول خلاقیت اور صلاحیت کافیسٹول ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ کاروبارکے لئے بھی ایک مقام ہے ۔ انھو ں نے مزید کہاکہ کانزفلم مارکیٹ دنیا کے فلم سازوں کے لئے ایک بڑے موقع کی پیشکش کرتاہے اورعالمی وباء کے بعد فلمیں زبردست کاروبارکریں گی اور بہت سی فلمیں اوٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے بھی شاٹ ہیں ۔

فرانس میں بھارت کے سفیر جاوید اشرف نے کہاکہ کانزفلم فیسٹول دنیاکے لئے ہندوستانی سنیماکی ایک اہم ونڈورہی ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ کووڈ میں الگ تھلگ رہنے اوردوسری پریشانیوں کے بعد یہ  فیسٹول  ایک بارپھر ایک موقع فراہم کرے گا کہ عالمی فلم برادری کے ساتھ دوبارہ جڑا جائے ۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی اشتراک کو فروغ دینے کا بھی ایک موقع ہوگا اورمقامی سنیما صنعت سے متعلق اوٹی ٹی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے اثرات کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے لئے ایک مقام کے طورپر بھارت کو فروغ دےگا۔ بھارتی سنیما ہماری گوناگونیت ، ہماری ثقافت اورکھلے پن کا ایک آئینہ ہے ۔ ایک آزاد ملک کے طورپر ہمارے سفر کو  ہندوستانی سنیما کے ذریعہ بہترین طورسے نمایاں کیاگیاہے ۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت میں سکریٹری جناب امت کھرے نے کہاکہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ فلمیں تیارکی جاتی ہیں ۔ عالمی وباء کی وجہ سے پیش آنے والے چیلنجوں کے باوجود ہم انڈین پویلین میں فلمیں بنانے کے ساتھ اپنی ثقافت اورسنیما کی وراثت کو نمایاں کررہے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سال جناب ستیہ جیت رے کی صد سالہ تقریب کے ساتھ ہندوستان کی آزادی کے 75سال کی تقریب کا بھی آغازہورہاہے ۔

جناب امت کھرے نے کانزفلم مارکیٹ میں منعقدورچوئل  انڈین پویلین میں 52ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کے پوسٹراور ضوابط سے متعلق کتابچے کا بھی اجراء کیا۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K29X.jpg

3.jpg

اطلاعات ونشریات کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ نیرجاسیکھرنے کہا کہ عالمی وباء کے دوران سنیما نے ہمیں متحدکیاہے ۔ یہ فیسٹول ہم کوایک زبردست موقع فراہم کرتاہے کہ ہم سنیما میں بہترین چیزیں دیکھیں اور انڈین فلم سازوں کو بھی ایک موقع کی پیش کش کرتاہے تاکہ وہ دنیا کو اپنی بہترین صلاحیت دستیاب کرائیں ۔

ادیب ، شاعر اور سی بی ایف سی کے چیئرمین جناب پراسون جوشی نے کہاکہ علاقائی سنیماپرتوجہ کے ساتھ آج ہندوستانی سنیما فلم سازوں کے ساتھ صحیح سمت میں جارہاہے ۔ ہندوستانی اوڈینس آج زیادہ سرگرم دکھائی دیتے ہیں اورعالمی وباء نے سنیما کی دنیا کی کھوج کو مزید تیز کرنے کا موقع فراہم کیاہے ۔

فلم ساز اورماہرتعلیم ، اورمکتہ آرٹس لمیٹڈ کے چیئرمین جناب سبھاز گھئی نے کہا کہ سنیماہندوستان کی عوام کے لئے پہلی پسند ہے ، کیونکہ انھیں تفریح فراہم کرتی ہے اور انھیں نئی روشنی دکھاتی ہے اور یہ ہماری زندگی کے حصے کی عکاسی کرتی ہے ۔ سنیمافلم فیسٹول اپنے آپ میں بین الاقوامی فلم سازوں کے ایک زبردست ہب ہے ۔ ہندوستان کی نوجوان آبادی سنیما کو کیریئرکے طورپر چن رہی ہے اورنئے نئے نظریات کے ساتھ سامنے آرہی ہے جو کہ ایک حوصلہ افزا بات ہے ۔

یہ بالاجی ٹیلی فلمس کی جوائنٹ ایم ڈی محترمہ ایکتاکپورنے کہاکہ ہندوستان ایک کنٹینٹ کریٹنگ ملک کی شکل میں جاناجاتاہے اورہندوستانی  کہانی کو سنانے کے لئے ہمارے پاس بہت ساری مقامی ان بلٹ اورمتبادل ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی کنٹینٹ ہمیشہ سے ہی بھارت کا سافٹ امبیسڈررہاہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی اپیل متاثرکن رہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ تعاون کسی بھی کمپنی کے لئے آگے بڑھنے کا ایک راستہ ہے اوراس کے لئے بھارت میں بہت سے مواقع ہیں ۔

فکی فلم فورم کے ساتھی چیئرمین اور ایم پی اے کے ایم ڈی جنا ب اودے سنگھ نے سیشن کا اہتمام کیا۔

ہندوستان  نے موجودہ کوروناوائرس عالمی وباء کی وجہ سے کانز فلم فیسٹول  2021میں شرکت کی ہے ۔ ورچوئل پویلین میں ہندوستان فلم ساز ستیہ جیت رے کی صدسالہ یوم پیدائش منانے پرتوجہ دے گااور ہندوستان کو شوٹنگ کا ایک اہم منزل کے طورپر فروغ دیگا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی فلم سازوں اوربیرونی ملکوں  کے فلم سازوں کے درمیان مشترکہ طورپرفلمیں تیارکرنے کے معاملات میں بہتری لائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More