18.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اور یوکے کے درمیان ورچوئل طریقے سےفائنانشئیل مارکیٹ ڈائیلاگ کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، بھارت اور برطانیہ کے درمیان ورچوئل طریقے سےگزشتہ شام بھارت – برطانیہ  فائنانشئیل مارکیٹس ڈائیلاگ(دی  ڈائیلاگ ) کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔اکتوبر 2020  میں  مالیاتی شعبے میں  دوطرفہ تعلقات کو  مزید مضبوط کرنے کے لئے دسویں  اقتصادی اور مالیاتی مکالمہ ( ای ایف ڈی )میں بات چیت کی گئی ۔

 اس ڈائیلاگ کا انعقادوزارت خزانہ کی طرف سے بھارت کے سینئیر افسران اور  ملکہ معظمہ کی جانب سے مقررکردہ وفداوربھارت ، یو کے آزادانہ ریگولیٹری ایجنسیوں  نے کیا۔ اس ڈائیلاگ میں ریزروبینک آف انڈیا  ،سکیورٹیز اینڈایکچینج بورڈ آف انڈیا ، بین الاقوامی مالیاتی خدمات مرکز اتھارٹی ، انشورنس  ریگولیٹری اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا ، بینک آف انگلینڈ  اور مالیاتی کنڈکٹ اتھارٹی شامل ہیں۔ مکالمے کے دوران بات چیت کی اہم توجہ چار موضوعات پر رہی۔

1-       گفٹ (گجرات انٹرنیشنل فائنانس ٹیک –سٹی )سٹی ، بھارت کا پرچم بردار بین الاقوامی مالیاتی سینٹر

2-       بینکنگ اور پیمنٹس ۔

3-       انشورنس ، اور

4-       کیپٹل مارکیٹس

ان معاملات پر  بھارت اوربرطانیہ کے درمیان  بات  چیت کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کو بات چیت کے لئے بلایا گیا ۔ سٹی  لندن کا رپوریشن  کیپٹل مارکیٹ ورکنگ گروپ نے بھارتی کارپوریٹ  بونڈ مارکیٹ   پر اپنا کام پیش کیا اور بھارت – برطانیہ مالیاتی شراکتداروں  نے  یوکے بھارت مالیاتی خدمات تعلقات پر  اپنی سفارشات پیش کیں ۔ خاص  طورسے عالمی خدمات ہب کے طور پر  گفٹ سٹی کی  ترقی کے تعلق سے ۔

          دونوں فریق اس بات  پربھی  متفق  ہوئے کہ بھارت اوربرطانیہ کے درمیا ن مالیاتی خدمات تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے کافی  گنجائش موجود ہے۔دونو ں اس بات پر بھی متفق ہوئے کہ آنے والے مہینوں میں  ان شعبوں پر بات چیت جاری رکھیں گے۔اگلے اقتصادی   اور مالیاتی   ڈائیلاگ کو  بڑھانے اور مستقبل میں  انڈیا – یوکے ایف ٹی اے  کے لئے  مذاکرات کی شروعات  کی  امید ظاہر کی گئی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More