16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے اختراع اور تحقیق کے ذریعہ کوالٹی سے کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ کئے بغیر سڑک کی تعمیر میں فولاد اور سیمنٹ کے استعمال میں کمی لانے کیلئے زور دیا ہے

Urdu News

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ اختراع اور تحقیق کے ذریعہ کوالٹی سے کسی طرح   کا کوئی سمجھوتہ کئے بغیر سڑک کی تعمیر میں فولاد اور سیمنٹ کے استعمال میں کمی لائی جانی چاہئے۔ہندوستان میں سڑک کی ترقی پر 16 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک آلات کی مشینری کیلئے سی این جی ،ایل این جی اور ایتھا نول کا استعمال کیا جانا چاہئے۔وزیر موصوف نے درآمد متبادل ،کفائیتی آلودگی سے پاک اور دیسی طریقہ کار کے علاوہ متبادل ایندھن کی ترقی پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LN5W.jpg

جناب گڈ کری نے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً 63 لاکھ کلو میٹر سڑک نیٹورک کے ساتھ دنیا کا  دوسرا سب سے بڑا سڑک نیٹورک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کا بنیادی ڈھانچہ معاشی ترقی میں ایک کلیدی رول ادا کرتا ہے کیونکہ 70 فیصد سامان اور تقریباً90 فیصد مسافر ٹریفک آمد ورفت کیلئے سڑکوں کا استعمال کرتے ہیں۔جناب گڈ کری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو  اگلے 5 سال میں 50 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ایک ویژن طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی بنیادی ڈھانچے کے پائپ لائن کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں 1.4 کھرب ڈالر یعنی 111 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔اس کے علاوہ اس سال حکومت نے سال در سال بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت میں 34 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے جس کی مالیت 5.54 لاکھ کروڑ روپے ہے۔جناب گڈ کری نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں بڑھائی جانے والی سرمایہ کاری سے کوویڈ عالمی وبا کے دوران روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان کا مقصد 40 کلو میٹر یومیہ کی شرح پر 60 ہزار کلو میٹر کی عالمی نوعیت کی قومی شاہراہ تعمیر کرنا ہے۔  https://youtu.be/xYxobHaKGQg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More