وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے کنور میں ایک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے فوت شدہ افراد کے ورثا کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
پی ایم او کی طرف سلسلے وار ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:
” ہماچل پردیش کے کننور میں مٹی کے تودے گرنے سے پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ سے میں دلی تعزیت کرتا ہوں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کے علاج کا پورا انتظام کیا جا رہا ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں: وزیر اعظم
ہماچل پردیش کے کنور میں حادثے سے مرنے والے لوگوں کے ورثا کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi“