بارڈرروڈ آرگنائزیشن (بی آراو) نے 75ویں یوم آزادی جو آزادی کا امرت مہتسو کے طورپر منایاجارہاہے ، منانے کے لئے ملک میں 75سب سے اونچے درّوں اورممتاز مقامات پرقومی پرچم لہرایا ۔بی آراو کے عملے نے اس یادگاری لمحے کو منانے کی خاطر انتہائی موسمی حالات اوردشوارگذارراستوں پرپرچم لہرایا۔ ان میں بیشتراونچے درے 10 ہزارفٹ کی بلندی سے اوپرہیں اور تقریبا 15درے ایسے ہیں جو سمندری سطح سے اوپر 15ہزارفٹ کی بلندی پرہیں ۔ ان میں سب سے ممتاز مقام اوملنگ لاپاس ہے ۔ بی آراونے مشرقی لداخ 19300فٹ کی بلندی پر دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیرکی تھی ، جہاں موٹرگاڑیاں چل سکتی ہیں ۔ تمام رینکس پرمشتمل بی آراوکی ٹیم نے اوملنگ لاپاس پرقومی پرچم لہرایا۔
13اگست ۔ 2021کو وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نےآزادی کا امرت مہتسومنانے کے لئے 75 پہاڑی دروں اور ملک بھرکے اہم علاقوں کے لئے 14ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی بی آراو کی ٹیموں کو نئی دہلی سے ورچوئلی طورپر روانہ کیا۔یہ ٹیمیں 15اگست ،2021کو قومی پرچم لہرانے کے لئے دروں کی جانب سے گاڑیوں ، موٹرسائیکوں اورسائیکلوں سے روانہ ہوگئی ہیں ۔
جھنڈالہرانے کے علاوہ نئی دہلی میں بی آراو کے ہیڈکوارٹرپرجشن تقریبات بھی منعقد ہوئیں اس کے علاوہ ملک بھرمیں واقع بی آراوکے تمام پروجیکٹوں پرتقریبا ت کاانعقاد کیاگیا۔ ان تقریبات میں مقامی آبادی کو شامل کیاگیا اور ان میں جو پروگرام شامل کئے گئے ان میں 75شجرکاری مہم ، 75اسکولوں میں سمواد اور 75میڈیکل کیمپس شامل ہیں ۔