18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی اورو لیج انڈسٹریز کمیشن نے 75ویں یوم آزادی منانے کی خاطر75ریلوے اسٹیشنوں پرکھادی کی نمائش اورفروخت کے اسٹال لگائے

Urdu News

نئی دہلی16؍اگست:کھادی اورولیج انڈسٹریز کمیشن کے وی آئی سی نے 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پرملک میں 75بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر نمائش اور فروخت کے اسٹال لگائے ہیں ۔ یہ اسٹال اگلے ایک سال  یعنی یوم آزادی 2022تک جاری رہیں گے ۔اسٹال لگانے کا یہ عمل آزادی کا امرت مہتسوکا ایک حصہ ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EA2T.jpg

ہفتے کو سبھی 75ریلوے اسٹیشنوں پر ان کھادی اسٹالوں کا افتتاح کیاگیاتھا۔ بڑے ریلوے اسٹیشنوں میں نئی دہلی ، سی ایس ٹی ایم ممبئی ، ناگپور، جے پور، احمدآباد ، سورت ، امبالہ چھاونی ،گوالیار ، بھوپال ، پٹنہ ، آگرہ ، لکھنؤ، ہاوڑہ ، بنگلور ، ارناکلم اور دیگراسٹیشن شامل ہیں ۔ یہ اسٹال فیبرک، تیارشدہ ملبوسات ، کھادی ،کاسمیٹکس ، خوردنی اشیاء ، شہد اور مٹی کے برتن جیسی کھادی اور ولیج انڈسٹریز کی مختلف مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔ اس نمائش اورفروخت اسٹالوں کے ذریعہ ملک بھرکے ریل مسافروں کی ایک بڑی تعداد مقامی کھادی مصنوعات خرید سکے گی جو ایک مخصوص خطے یا ریاست میں ہی تیارکی گئی ہیں ۔ یہ  کھادی کے دستکاروں  کو ایک بڑی مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے کے ساتھ انھیں فروغ دے سکیں ۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X5M4.jpg

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونئے کمارسکسینہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیااورکہاکہ  ریلوے  اورکے وی آئی سی کی اس مجموعی کوشش سے کھادی دستکاروں کو بااختیاربنایاجاسکے گا۔ 75ریلوے اسٹیشنوں پرکھادی کے اسٹال لگنے سے خریداروں کی ایک بڑی تعداد راغب ہوگی اوراس طرح کھادی کی مصنوعات کو مقبول بنانے میں مدد ملے گی ۔  جناب سکسینہ نے کہا کہ یہ نہ صرف ‘سودیشی’ کو فروغ دے سکے گا بلکہ حکومت کے ووکل فارلوکل پہل کو بھی فروغ دے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More